SiteMap

Sunday, October 27, 2019

کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف خیرپو رمیں سیاہ دن منایا گیا


محکمے ایکسائیز ٹیکسیشن اور قومی امن کمیٹی کی جانب سے ریلیاں نکال کر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

خیرپور (رپورٹ : اسلم میرانی)کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف خیرپو رمیں سیاہ دن منایا گیا محکمے ایکسائیز ٹیکسیشن اور قومی امن کمیٹی کی جانب سے ریلیاں نکال کر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف پلے کارڈ اور بینر اٹھا کر سیاہ دن منایا گیا محکمے ایکسائیز اورٹیکسیشن کی جانب سے سوک سینٹر خیرپور سے پریس کلب تک ایکسائیز اور ٹیکسیشن کے افسران عزیز اللہ میمن، سورہیہ سہاگ، علی احمد چانڈیو، مشتاق شیخ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی پریس کلب گراﺅنڈ پر رہنماﺅں نے ریلی کو خطاب کر تے ہوئے کہاکہ بھارت نے کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ گرا دیئے ہیں کرفیو کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاءاور ادویات کی کمی لاحق ہو گئی ہے بچوں کے لیے دودھ بھی دستیاب نہیں ہے لاکھوں افراد سے انٹر نیٹ کی سہولت بھی ختم کی گئی ہے قومی امن کمیٹی کے کارکنوں نے سہراب شیخ ، ریاض پنہیار، رحمت علی حیدری رڈ،غلام مصطفیٰ منگی اور دیگر کی قیادت میں چھتری چوک خیرپور سے پریس کلب تک ریلی نکالی شرکائے ریلی کشمیریوں پر ظلم بند کرو، کرفیو ختم کرو، کشمیریوں کو جینے کا حق دو کی نعرے بازی کر رہے تھے ریلیوں میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شمولیت کی ۔

No comments:

Post a Comment