SiteMap

Sunday, November 24, 2019

سکھر پولیس کا رات کے اندھیرے میں ایک اور مبینا مقابلہ، نوجوان ھاف فراء



(رپورٹ : جانی بھٹی)

سکھر پولیس کا رات کے اندھیرے میں ایک اور مبینہ مقابلہ حیران کن طور پر گولی اس بار بھی گھٹنوں سے تھوڑا نیچے ہی لگی

تفصیلات کے مطابق : تھانہ سائٹ ایریا کی حدود لیبر کالونی کے قریب پولیس پارٹی کا دوران گشت ڈاکوؤں سے مبینا مقابلہ، ترجمان ایس ایس پی سکھر  کے جاری کردہ بیان کے مطابق مقابلے میں متعدد مقدمات میں مطلوب ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا اور اسلحہ برآمد کیا گیا،


 دوسری جانب زخمی نوجوان ارشد شر کے ورثاء نے سکھر پریس کلب کے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کے وہ اپنی بھابی کے ساتھ جیل میں قید بھائی سے ملاقات کرنے آیا تھا جب اسکی بھابی نے بتایا کے  جیل سے واپس آتے وقت پولیس والوں نے ہمیں اٹھا لیا اور 5 لاکھ رشوت مانگی نہ دینے پر مجھے آباد تھانے کے پیچھے پھینک کر چلے گئے جب میرے دیور ارشد کو لے جاکر ٹانگ میں گولی ماردی، مظاہرین نے چیف جسٹس، وزیراعلیٰ، اور آئی جی سندھ سے نوٹس لے کر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

No comments:

Post a Comment