SiteMap

Thursday, January 23, 2020

ایس ڈی ای کی جانب سے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف علامتی بھوک ہڑٹال

سکھر( ) سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کی جانب سے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن کی قیادت میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری، غربت، بھوک افلاس کے خلاف گھنٹہ گھر چوک پر علامتی بھوک ہڑٹال کی گئی،


 جس میں ایس ڈی اے میں شامل سیاسی، سماجی، مذہبی، قومپرست، تاجر تنظیموں کے رہنماﺅں مشرف محمود قادری، غلام مصطفی پھلپوٹو، اشفاق حسین بھٹی، محمد رضوان قادری، شاہ محمد انڈھڑ، عبدالستار راجپوت، بابو فاروقی،آغا طاہر مغل، حافظ شریف ڈاڈا، آغا محمد اکرم درانی،عبدالباری انصاری، ظہیر حسین بھٹی، محمد منیر میمن، ڈاکٹر سعید اعوان،عمران شاہ، امام الدین، عبدالحمید شیخ، وقار سومر،، عبیدشیخ، عتیق اللہ سومرو، راشد صدیقی، توفیق بندھانی،عیسیٰ خان، علامہ عبدالستار بروہی، نعیم بلوچ،اعظم خان، رئیس قریشی، محمد رفیق، خالد سومرو، عدنان انصاری،محمد عمیر شاہ، کیلاش، حافظ نیاز قادری، اسداللہ پھلپوٹو و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 

اس موقع پر مظاہرین نے غریبوں کو جینے دو، مہنگائی ، بیروزگاری کا خاتمہ کرو کے بلند شگاف نعرے لگائے۔ علامتی بھوک ہڑتال کے موقع پر ایس ڈی اے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری کے طوفان نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، غریب افراد دو وقت تو کیا ایک وقت کی روٹی کے حصول کیلئے بھی پریشان نظر آرہے ہیں، آئے روز آٹا، چینی، گھی، دالوں، سبزیوں سمیت اشیاءخو رو نوش کی قیمتوں میں اضافے کے باعث غریب عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں،


 معاشی ترقی کے دعویداروںنے عوام کو بیروزگاری ، بھوک افلاس کے سوائے کچھ بھی نہیں دیا، حکومت عوام کو روٹی، کپڑا، مکان ، روزگار دینے کے بجائے عوام سے کھانے کیلئے آخری نوالہ بھی چھین رہی ہے۔ آج آٹے، چینی، سبزیوں، گھی، سمیت دیگر اشیاءخور و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہیں اس کے باوجود حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے صرف ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے میں مصروف ہے جنہیں عوامی مسائل سے کوئی بھی سروکار نہیں، ان کا کہنا تھا کہ عوام پہلے ہی اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے پریشان ہیں اوپر سے حکومت نے آٹے، چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر کے غریب عوام کو زندہ درگور کر رہی ہے، 


ڈپٹی کمشنر اشیاءخور ونوش کے نرخ کم کرنے کے عملی اقدامات اٹھانے کے بجائے صرف زبانی جمع خرچ کرنے میںمصروف ہیں، جبکہ آج بھی عوام آٹے کے حصول کیلئے پریشان نظر آرہی ہے۔ انہوں نے حکومت اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی، بیروزگاری، غربت، کو کنٹرول کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے عوام کو سستی اشیاءخور و نوش فراہم کی جائیں، بصورت دیگر ہم اپنے احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے حکومتی نمائندوں اور ضلعی افسران کا گھیراﺅ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ آخر میں ملک سے غربت، مہنگائی، بیروزگاری سمیت دیگر بڑھتے ہوئے مسائل کے خاتمے کیلئے دعا بھی کی گئی۔ 


No comments:

Post a Comment