Tuesday, October 29, 2019

تاجروں کی ملک گیر ہڑتال جاوید میمن کی قیادت میں احتجاج


وفاقی حکومت اور محکمہ ایف بی آر کی جانب سے ظالمانہ ٹیکس نظام اور شناختی کارڈ کی شرط کے خلاف تاجروں کے متفقہ اور مشترکہ فیصلے کے تحت سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن کی کال پر سکھر میں بھی مکمل طور پر شٹرڈاﺅن ہڑتال کی گئی،


 شہر کے اہم تجارتی مراکز صرافہ بازار، کپڑا مارکیٹ، شاہی بازار، شہید گنج، گھنٹہ گھر، رشنا سینٹر، بیراج روڈ، حسینی روڈ، ایوب گیٹ، اسٹیشن روڈ،مینارہ روڈ، تمباکو بازار، پان منڈی، اناج بازار، کریانہ بازار سمیت دیگر چھوٹی بڑی تجارتی مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہیں، ہڑتال کے موقع پر سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن کی قیادت میں تاجر سیکریٹریٹ صرافہ بازار سے احتجاجی ریلی نکالی گئی



 جو مختلف تجارتی مراکز اور شاہراہوں سے ہوتی گھنٹہ گھر چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد جاوید میمن و دیگر کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی غلط پالیسیوں اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف تاجر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوگئے، سکھر شہر نے ثابت کردیا کہ یہاں تاجر اپنے حقوق کیلئے ایک ہیں اور کسی بھی صورت ناجائز ٹیکسز نہیں دینگے، ایف بی آر کے نااہل افسران نے پاکستان کی معیشت کو داﺅ پر لگا دیا ہے۔ احتجاجی ریلی میںحاجی غلام شبیر بھٹو، عبدالقادر شیوانی، محمد زبیر قریشی، بابو فاروقی،رئیس قریشی، ظہیر حسین بھٹی، محمد منیر میمن، عبدالباری انصاری،اقبال ماما، اعظم خان،احسان بندھانی، محمد عارف بھٹی، لالہ محب، ڈاکٹر سعید اعوان، طارق میرانی، محمد شبیر میمن، بابو عبدالکریم، ذاکر خان، لالہ یاسر، رضوان قادری، غلام مصطفی پھلپوٹو، اشفاق بھٹی، سعید احمد، عمران اللہ،ایاز علی ابڑو،محمد ارشد، عتیق اللہ سومرو، راشد صدیقی، کیلاش، فواد قریشی، عدنان انصاری، امداد جھنڈیر، زبیر بٹھار، محمد منیر بھٹی، طارق گھمرو، اعظم اعوان، شفیق الرحمن، وقار سومرو، عبدالحمید بروہی، عرفان بچھو،


 و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ گھنٹہ گھر چوک پر احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حاجی جاوید میمن و دیگر کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی معیشت کی مضبوطی میں تاجر برادری کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے، لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ ایف بی آر کے نااہل افسران کی پالیسیوں نے پاکستان کی معیشت کو تباہی کے دھانے پر کھڑا کر دیا ہے۔ تاجر دشمن پالیسیاں بنا کر غیر ملکی ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں۔ تاجر نے ہمیشہ ملک دوست کا کردار ادا کیا ہے اور وہ ہر طرح کا جائز ٹیکس دینا چاہتے ہیں وہ ٹیکسز کی مد میں بھتہ نہیں دینگے حکومت فوری طور پر تاجر دوست پالیسیاں بنائے



 اور سہل ٹیکسز کا نظام متعارف کرائے۔ تاکہ چھوٹے تاجر بہترین انداز میں اپنے کاروبار کرسکیں تاکہ ملک کی معیشت مضبوط ہو۔ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے میں معیشت کی مضبوطی لازمی جز ہے سکھر سمیت پاکستان بھر میں تاجر برادری اپنے حقوق کے لیے دو روزہ شٹر ڈاﺅن ہڑتال پر ہے اور اگر ایف بی آر اور حکومت نے ان ظالمانہ ٹیکسز کے خاتمے کا اعلان نہیں کیا تو یہ ہڑتال ہفتوں اور مہینوں پر بھی جاسکتی ہے۔ ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے والے تاجر ایف بی آر کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مسائل سے دوچار ہیں دکان کے کرائے ملازمین کی تنخواہیں، بجلی کے بل اور دیگر اخراجات نکالنا مشکل ہوگیا ہے اگر یہ حالات رہے تو غیر معینہ مدت کیلئے اپنا کاروبار بند کردینگے۔

No comments:

Post a Comment