Wednesday, January 29, 2020

چین میں پھنسے پاکستانی طالبعلموں کے ورثا کی وزیر اعظم سے اپیل

چین کے شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طالبعلموں کے والدین نے سکھر پریس کلب پھنچ کر احتجاج رکارڈ کروایا 



والدین کا کہنا تھا کے ہمارے بچے فیضان عباسی ولد شہزاد عباسی، کائنات سولنگی دختر طارق سولنگی، حفصہ ماریہ دختر محمد   ،آصف 2 سال سے یانگ زے یونیورسٹی اوبئی شہر صوبہ ووہان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیںہم نے اپنے بچوں کو پڑھنے کے لئے وہاں بھیجا. ہم انہیں واپس لانے کا خرچہ بھی برداشت کریں گے، ہم حکومت سے بھیک نہیں مانگ رہے، بلکہ انسانیت کے ناطے اپیل کررہے ہیں کہ ہمیں بچوں تک رسائی دی جائے اور انہیں بحفاظت واپس لایا جائے. 



شہزاد عباسی کے صاحبزادے فیضان عباسی 
شہزاد عباسی کے صاحبزادے ڈاکٹر فیضان عباسی (فائنل ائیر میں ہے، 4 سال سے یونیورسٹی والے تعاون کررہے ہیں، کھانے پینے کی اشیاء مل رہی ہیں، خوف و ہراس ہیں، تحفظ کے لئے واپس لایا جائے)



محمد آصف پنوعاقل بیٹی حفصہ ماریہ یانگ زے یونیورسٹی جینگزو شہر  صوبہ ووہان 2 سال سے میڈیکل کی سیکنڈ ائیر طالبعلم ہے. 
800 سے 900 طلبہ. کھانے پینے کی اشیاء نہیں. بندوبست کیا جائے، پاکستان لایا جائے،
انسانیت کے ناطے بچوں کو واپس لایا جائے.
بچوں نے بتایا کہ مارکیٹ بند ہیں، حلال چیزیں موجود نہیں، پریشان ہیں، دالیں، سبزیاں تھیں وہ ختم. دودھ پر گزارا ہورہا ہے.


No comments:

Post a Comment