SiteMap

Saturday, November 2, 2019

دنیا کی سب سے بڑی عمر والی کرکٹر 108 برس کی ہوگئیں


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیائے کرکٹ کی سب سے بڑی عمر والی خاتون کرکٹر 108 برس کی ہوگئیں، انگلینڈ کی سابق کھلاڑی آئلین ایش نے 7 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی نمائندگی کی۔ ان کی پیدائش 30 اکتوبر1911 کو لندن میں ہوئی تھی۔

ضرور پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کا مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردِعمل

تفصیلات کے مطابق : دنیائے کرکٹ کی سب سے عمر رسیدہ خاتون 108 برس کی ہوگئیں، انگلینڈ کی سابق کھلاڑی آئلین ایش نے 7 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی نمائندگی کی ہے ۔ ان کی پیدائش 30 اکتوبر1911 کو لندن میں ہوئی تھی۔ آئلین ایش کا کہنا ہے کہ اب وہ صرف کرکٹ دیکھتی ہیں اور خود کو تندرست رکھنے کے لئے یوگا بھی کرتی ہیں، لمبی زندگی کے لیے خوش رہنا چاہیے۔

سابق انگلش کرکٹر آئلین ایش نے1937 میں اپنا ڈیبیو میچ آسٹریلیا کے خلاف جبکہ آخری انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ 1949میں نیوزی لینڈ کےخلاف کھیلا تھا۔

No comments:

Post a Comment