SiteMap

Saturday, November 2, 2019

جنوبی افریقہ نے رگبی ورلڈ کپ 2019 کا ٹائٹل جیت لیا


یوکوہاما(مانیٹرنگ ڈیسک)رگبی ورلڈ کپ 2019 کے فیصلہ کن معرکے میں جنوبی آفریقہ نے انگلینڈ کو 30-12 سے شکست دے دی اور تیسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق :  گزشتہ روز انٹرنیشنل سٹیڈیم، یوکوہاما میں کھیلے گئے نویں رگبی ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کے خلاف آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے ہاف میں 12-6 کی برتری حاصل کی، دوسرے ہاف میں بھی جنوبی افریقن پلیئرز چھائے رہے اور مزید 20 پوائنٹس سکور کرکے فیصلہ کن مقابلہ 32-12 سے جیت لیا، جنوبی افریقہ نے تیسری بار ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، ساؤ کولسی جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام کپتان ہیں واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے 2007 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی انگلینڈ کو شکست دی تھی۔   

No comments:

Post a Comment