SiteMap

Sunday, November 10, 2019

12 ربیع الاول جشن عیدمیلادانبی ‍ﷺ پوری دنیا درود و سلام سے گونج اٹھی | 12 Rabi-ul-Awwal celebration Eid Millad-e-Nabi echoed throughout the world



(رپورٹ : جانی بھٹی)

وہ نبیوں میں رحمت لقب پانےوالا،مرادیں غریبوں کی برلانےوالا، عاشقان رسولﷺ آج دنیا بھر میں عید میلادالنبیﷺ  منارہے ہیں ، آقائے دوجہاںﷺ کے یوم ولادت پرملک بھرمیں جشن،ہرجانب سبزجھنڈوں کی بہار۔فضادرودوسلام سے گونج اٹھی۔


آقائے دوجہاں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت پر پوری امت شاداں، وفاقی دارالحکومت میں 31توپوں سے دن کا آغاز کیا گیا،صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21توپوں کی سلامی دی گئی، مساجد میں نماز فجر کے بعد خصوصی دعائیں۔



شہر شہر ریلیاں، جلوس، سکھر میں مرکزی جلوس ٹانگہ اسٹینڈ سے شرو ہوگا،سیمینار اور تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔روضہ رسولﷺ اوربیت اللہ کےماڈلز خصوصی توجہ کامرکز بنے ہوئے ہیں ،فیصل آباد میں مختلف مقامات پرخصوصی ناشتوں کااہتمام کیا گیا،لاہور میں جلوس نکالے جارہے ہیں۔
فیصل آباد کی جامع مسجد ابوبکر صدیق میں 163پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا،درودو سلام کی صدائیں۔ گزشتہ رات مسجدیں، عمارتیں اور شاہراہیں جگمگا اٹھیں جبکہ  سرکارِ دو عالم ﷺ سے محبت و عقیدت کے اظہار کے لیے درود و سلام اور ذکر کی محفلیں سجائی جارہی ہیں۔

گھروں ، دفاتر ، مساجد ، پارکس، تفریحی مقامات ، گلیوں ، مارکیٹوں ، بازاروں ، شاہراہوں کو رنگ برنگے پرچموں ، برقی قمقموں ، آرائشی محرابوں ، خوبصورت فلیکس سائنز ، بینرز ، جھنڈیوں اور دیگر زیبائشی اشیاء سے دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے جس سے جشن عید میلاد النبی ﷺکی خوشیاں اور رونقیں دوبالا ہو گئی ہیں۔

No comments:

Post a Comment