SiteMap

Saturday, November 9, 2019

کرتار پور راہداری کھولنے پرعمران خان کی تاریخی تقریر | Imran Khan's historic speech on opening Kartarpur transit  

میں سب سے پہلے سکھ برادری کو گرو نانک دیو جی کا 550 سال کی سالگرہ کی آپ سب کو مبارک دیتا ہوں  آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں خاص طور پر آپ کو مبارک دینے بعد   جو ہماری حکومت جس میں ایف ڈبلیو او سب سے آگے تھے،


تفصیلات کے مطابق : وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کے  باقی پاکستانی منسٹریز جنہوں نے دس مہینے کے  اندر یہ سارا کمپلیکس بنایا سڑک بنائی پل بنایا میں آج آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں مجھے تو اندازہ نہیں تھاکہ میری حکومت اتنی افیشنٹ ہے اس کا مطلب ہم اور کام بھی کر سکتے ہیں جس طرح آپ نے دن رات آپ نے لگایا اور یہ کمپلیکس اتنا خوبصورت کمپلیکس جو آپ نے تیار کیا  صرف مبارک نہیں خراج تحسین نئی  دل سے آپ کے لیے دعائیں ہیں آپ نے اتنے لوگوں کو اتنی خوشیاں دیں


مجھے خوشی ہوتی ہے دیکھ کے جس طرح سکھ کمیونٹی جو ان کے دلوں میں خوشی ہوتی ہے جب بھی یہاں آتے ہیں، نجوت سنگ سدھو نے جو دل سے آج شعروشاعری کی دل میں اللہ بستا ہے آپ کسی کو بھی خوشی دیتے ہیں آپ اللہ کو خوش کرتے ہیں، ہم مسلمان کہتے ہیں رب العالمین سارے انسانوں کا خدا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم رحمتہ العالمین انسانوں کے لیے صرف مسلمانوں کے لئے نہیں، جو بھی اللہ کے پیغمبر دنیا میں آئے  وہ صرف دو پیغام لے کے آئے  ایک انسانیت کا اور دوسرا انصاف کا


یہ دو چیزیں انسانی معاشرے کو جانوروں کے معاشرے سے ترق کرتی ہیں، جانوروں کے معاشروں میں نہ انصاف ہوتا ہے نہ انسانیت ہوتی جو طاقتور وہ بچ جاتا ہے جو کمزور وہ مر جاتا ہے انصاف نہیں ہوتا جس کی لاٹھی اس کی بھینس جو طاقتور جو مرضی کرلیں کمزور کو اس کے حق نہیں ملتے جانوروں کے معاشرے میں

No comments:

Post a Comment