SiteMap

Sunday, November 3, 2019

گھریلو ناچاقی پر شادی شدہ 2 خواتین نے خود کشی کرلی | Two Sister's Suicide


مٹھی (رپورٹ) سندھ کے علاقے مٹھی میں گھریلو ناچاقی پر شادی شدہ دو خواتین نے درخت سے پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، دونوں خواتین ایک ہی خاندان کے دو سگے بھائیوں کی بیویاں تھیں۔


تفصیلات کے مطابق : مٹھی کے گاؤں کہڑی میں دو خواتین نے جنگل میں درخت میں لٹک کر خودکشی کرلی۔30 سالہ شادی شدہ ویرو کولہی اور سوڈہی کولہی نے ایک ساتھ درخت میں لٹک کر خودکشی کی ۔دونوں خواتین ایک ہی خاندان اور دو سگے بھائیوں کی بیویاں تھیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔


تھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خودکشی کرنے والوں کی تعداد گیارہ ہوگئی، تھر کے اسلام کوٹ کے نواحی گاؤں کہڑی میں دو مزید عورتوں نے خود پھندا ڈال کر درخت سے لٹک کر اجتماعی خودکشی کرلی ہے،  خودکشی کرنے کی وجہ تھر میں غربت اور کہت سالی بتائی جارہی ہے۔

No comments:

Post a Comment