Sunday, November 3, 2019

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان "ماہا" بھارت میں تباہی مچانے کے بعد پاکستان کا رخ کرلیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بحیرہ عرب میں بننے والا سائیکلون سال کے چوتھے طوفان میں تبدیل ہوچکا ہے۔ طوفان " ماہا " مزید شدت اختیار کرنے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سے794 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود طوفان آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بھارتی گجرات کا رخ کرسکتا ہے۔



طوفان نے بھارت کے شہر مہاراشٹر میں تباہی مچا دی ہے، بحیرہ عرب میں سال کا چوتھا طوفان ماہا کیٹیگری ون میں تبدیل، گزشتہ بارہ گھنٹوں میں ماہا طوفان شمال مغرب کی جانب آگے بڑھ رہاہےاورکراچی سے 794کلومیٹر کے فاصلے پرہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے گرد 120 سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ۔ ماہا طوفان آئندہ 24سے36گھنٹوں میں کیٹیگری تھری میں تبدیل ہوجائے گااور اس کا رخ بھارتی گجرات کی جانب ہوسکتا ہے ۔

No comments:

Post a Comment