Thursday, November 14, 2019

پل ہے یا موت کا کنوا، روہڑی کے علاقے میں اتنی خطرناک پل



روہڑی کے علاقے بھڑو کے گاؤں صدر الدین کھوسو کی یہ پل موت کا کنواں کہلانے کے قابل ہے



تفصیلات کے مطابق : کئی سالوں سے تباہ یہ پل کئی بار ڈی سی سکھر،  یو سی  چیئرمین گل حسن ہالیپوٹو اور دیگر کو شکایتیں کرنے باوجود نہ بن سکا ، علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کے پل سے کئی بار ذراعت کے سامانوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی دریا میں گر چکے ہیں تاہم انتظامیہ کے قانوں میں جوں تک نہیں رینگتی

احتجاج کرتے ہوئے راحب، حسین بخش منگریو ممتاز مہر، عبدالغنی اور دیگر نے بتایا کے پل کئی سال سے تباہ ہے کئی بار یو سی چیئرمین گل حسن ہالیپوٹو اور دیگر کو شکایت کی ہے تاہم کوئی حل نہیں نکالا گیا، انکا کہنا تھا کے ذراعت کا سامان لے جاتے وقت کئی بار ہماری ٹریکٹر ٹرالی سمیت دریاہ میں گر چکا ہے،  خواتین کو کسی ڈلیوری کے لیئے لے جاتے وقت چار بندوں کو گاڑی یا رکشہ کو پکڑ کر لے جایا جاتا ہے, مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے پل ٹھیک طرح سے بنوا کر ہماری جانوں کو محفوظ بنایا جائے

No comments:

Post a Comment