Thursday, November 7, 2019

ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لیے موٹر وے پولیس اجلاس


سکھر(پریس ریلیز) ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لئے مزید ٹھوس اقدامات کیے جائیں،موٹروے  یا ہائی وے پر عوام کی مدد کرنا موٹر وے پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، سیکٹر کمانڈر موٹر وے سکھر یونس خان


۔تفصیلات کے مطابق  ایس ایس پی  موٹر وے سکھر آفس میں  سیکٹر کمانڈر موٹر وے سکھر یونس خان کی سربراہی میں سکھر سیکٹر کے ڈی ایس پی اور ایڈمن افسران کے ساتھ آپریشنل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، 

ضرور پڑھیں : درندہ صفت انسان نے اسکول جاتی بچی کو حوص نشانہ بنادیا
 جس میں  سکھر سیکٹر کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،  جس میں آئی جی موٹر وے اے ڈی خواجہ اور ڈی آئی جی موٹر وے سندھ ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں خصوصاً آئل ٹینکر اور  مسافر بسوں کے حادثات  کی روکتھام کے لئے مزید ٹھوس اور  موثر اقدامات  کرنے کے لئے سکھر سیکٹر کے تمام ڈی ایس پیز کو  احکامات جاری کیے گئے، اس موقع پر  ڈی ایس پیز نے سیکٹر کمانڈر موٹر وے سکھر کو  حالیہ اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا، جن میں آئل ٹینکر اور مسافر بسوں کے ڈرائیوروں کو خصوصاً رات کے اوقات میں منہ دھلانے،ان کی فٹنس کو جانچنے سمیت ٹریفک قوانین کے بارے میں خصوصی بریفنگ دینا شامل  ہے۔ا س موقع پر  سیکٹر کمانڈر  موٹر وے سکھر نے تمام ڈی ایس پیز کو  موثر پیٹرولنگ اور مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مزید محنت  اور لگن سے ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت بھی کی گئی۔جبکہ تمام  موٹر وے افسران کو یہ ہدایت جاری کی گئی کہ نیشنل ہائی وے پر مسافروں کو کسی بھی قسم کی  مدد کی صورت میں فوری طور پر انہیں مدد فراہم کی جائے اور محکمے کا  نام مزید روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ 

No comments:

Post a Comment