Tuesday, November 26, 2019

خیرپور عدالت نے چار سگے بھائیوں کو قتل کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی



رپورٹ : اسلم میرانی

خیرپو رکی عدالت نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو زہر دینے کے مقدمےمیں 4سگے بھائیوں کو 25۔25سال قید بامشقت اور ایک   ایک لاکھ روپے کے جرمانے کی سزاسنادی ۔۔۔۔۔



تفضیلات کے مطابق : فورتھ ایڈیشنل سیشن جج خیرپور عبدالرحیم چانڈیو کی عدالت نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو زہر دینے کے مقدمے میں 4سگے بھائیوں سید احسان شاہ، تحسین حیدر شاہ، سید مراد شاہ اورسید شمشاد حیدر شاہ کو 25۔25قید بامشقت اور ایک  ۔ایک لاکھ روپے کے جرمانے کی سزا سنادی سزا کے فیصلے کے بعد ملزمان کو بھاری سیکورٹی میں سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہنگورجہ پولیس نے 2016ء میں سزا یافتہ افراد  کے خلاف جوڑے کو پسند کی شادی کرنے پر زہر دینے کا مقدمہ درج کیا تھا جوڑے کو زہر دینے کے نتیجے میں کامران لاڑک ہلاک ہو گیا تھا جبکہ کامران کے ساتھ پسند کی شادی کرنے والی لڑکی مسماۃ صبا طاہرہ بچ گئی تھی ہنگورجہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد مقدمے کی انکوائری مکمل کر کے مقدمہ عدالت میں چالان کیا عدالت نے مقدمہ چلا کر مقدمے میں نامزد افراد کو سزا سنائی سزا یافتہ افراد پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے بھائی بتائے جا تے ہیں ۔۔۔۔

No comments:

Post a Comment