Wednesday, November 27, 2019

150 سے زائد اشتہاری ڈاکووں نے رینجرز آگے ہتھیار ڈال دیئے، قومی دھارے میں شامل


رپورٹ : جانی بھٹی

سکھر میں 150 سے زائد جرائم پیشہ افراد نے رینجرز پولیس اور سول حکام کی موجودگی میں ہتھیار ڈال دیئے، تقریب شہباز رینجرز سکھر کے دفتر میں ہوئی



تفصیلات کے مطابق : سکھر میں شہباز رینجرز کے ہیڈ کوارٹر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جسمیں کشمور، گھوٹکی، کندھکوٹ کے مختلف قبائل تیغانی،،جاگیرانی ،چولیانی  ،سبزوئی ،جتوئی ،سرکی، نندوانی،میرانی ،لولائی اور چاچڑ ودیگر برادریوں سے تعلق رکھنے والے150 سے زائد جرائم پیشہ افراد نے غیرقانونی اور مجرمانہ فعل سے توبہ کرتے ہوئے قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا 


تقریب میں جرائم پیشہ افراد نے اپنا اسلحہ  سیکٹر کمانڈر شہباز رینجرز کرنل محمد ساجد کے حوالے کیا جبکہ اس موقع پر ڈی آئی جی سکھر اقبال دارا ،ڈپٹی کمشنر سکھر غلام مرتضیٰ شیخ ،ایس ایس پی سکھر عرفان سموں ،اسٹنٹ کمشنر سکھر ودیگر افسران بھی موجود تھے


قومی دھارے میں شامل ہونے والوں نے آئندہ کسی بھی غیرقانونی سرگرمیوں اور مجرمانہ فعل میں ملوث نہ ہونے کے عزم کا اظہار کیا اور انہیں قومی دھارے میں لانے کے لیے پاکستان رینجرز سندھ کی کاوشوں کو بھی سراہااور کہا کہ وہ اب اس پاک سرزمین کی سلامتی اور تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ہمیشہ ملک وقوم کے وفادار رہیں گے سیکٹر کمانڈر شہباز رینجرز کرنل محمد ساجد، ڈی آئی جی سکھر اقبال دارا، ڈپٹی کمشنر سکھر غلام مرتضیٰ شیخ ،ایس ایس پی عرفان سموں ،اسٹنٹ کمشنر نے قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو قومی پرچم اور دیگر تحائف پیش کیے اور ان کے قومی دھارے میں شامل ہونے کے جذبے کو بھی سراہا، رینجرز حکام کے مطابق قومی دھارے میں شامل ہونے والے افراد قتل، ڈکیتی، پولیس مقابلے اور چوری سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد نے رینجرز سے رابطہ کرکے جرائم چھوڑنے کا فیصلہ کیا اب ان افراد کی قانونی معاونت بھی کی جائے گی اور دیگر جرائم پیشہ افراد کو بھی موقعہ دیا جاتا ہے کہ وہ بھی توبہ کرلیں

No comments:

Post a Comment