SiteMap

Wednesday, November 6, 2019

مولانا کا وزیراعظم کے استعفے سےپیچھے ہٹنے کا اشارہ


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جی یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کے استعفے سےپیچھے ہٹنے کا اشارہ دے دیا۔انہوں نے دھاندلی کی تحقیقات کیلئےکمیشن بنانے کی حکومتی تجویزمستردکردی۔ کہتے ہیں وزیراعظم کے استعفےسے ہٹ کربھی بات ہوسکتی ہے لیکن کمیشن نہیں الیکشن چاہتے ہیں۔  چودھری پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ انشااللہ جلد کوئی حل نکل آئے گا۔
آزادی مارچ کے روح رواں مولانا فضل الرحمان شہر اقتدار میں آئے تو تھے وزیراعظم کا استعفیٰ لینے  مگر اب وہ شایدسمجھ گئے ہیں کہ شاید یہ معرکا اب سرہونے والانہیں۔اس لئے انہوں نے بھی لچک دکھانا شروع کردی ہے۔کہتے ہیں وزیراعظم کے استعفےسے ہٹ کربھی بات ہوسکتی ہے۔
جی یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان گزشتہ رات چودھری شجاعت اور چودھری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر خود پہنچےجہاں ملاقات میں دھرنا ختم کرنے سمیت اہم امورپر غور کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو میں مولانا کاکہنا تھا کہ مذاکرات سے انکار نہیں کیا لیکن انکے مطالبات کو سنجیدگی سے لیا جائے۔
مولانافضل الرحمان نے دھاندلی کی تحقیقات کیلئےکمیشن بنانے کی حکومتی تجویزمستردکرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ الیکشن کے مطالبے پر قائم ہیں۔  جتنی جلدی فیصلہ کروگے، اتناجلدی معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔احتساب کےنام پرانتقام کاڈرامہ مزیدنہیں چلےگا۔
اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کاکہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے ملک کی موجودہ صورتحال پربات چیت ہوئی ہے۔معاملات کوحل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انشااللہ جلد کوئی حل نکل آئے گا۔

No comments:

Post a Comment