SiteMap

Tuesday, November 5, 2019

اپوزیشن اتحاد میں دراڑ پڑ گئی | Opposition coalition collapses


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آل پارٹیز کانفرنس میں لاک ڈاؤن اور پارلیمنٹ سے استعفے پر تمام جماعتیں ایک پیج پر نہ آسکیں، پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نے مولانا سے وقت مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق : مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت کل جماعتی کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں نو سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی، تاہم بلاول بھٹو اور شہبازشریف شریک نہ ہوئے، ن لیگ کے وفد کی قیادت سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کی، جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔
اے پی سی میں آزادی مارچ کے دوسرے مرحلے کی حکمت عملی اور اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پر مشاورت کی گئی، مولانا فضل الرحمان نے اےپی سی میں گلے شکوے بھی کرڈالے، جبکہ پیپلزپارٹی اورن لیگ سےاپنی پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ کردیا۔


ذرائع کے مطابق کل جماعتی کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے سوال کیا کہ کیا دھاندلی زدہ حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں یا نہیں؟ مولانا نے تمام جماعتوں خاص کر پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے رہنمؤں سے کہا غاصب حکمرانوں کے سامنے تذبذب کا شکار ہونیوالوں کوتاریخ معاف نہیں کریگی، خدارا عوام کی آنکھوں میں دھول نہ جھونکیں،اختلافات اورچھوٹے چھوٹے مفادات کو عوامی مشکلات پر ترجیح نہ دیں،خواہش ہےتمام جمہوری قوتیں مل کرکردارادا کریں۔ اے پی سی کےبعد ن لیگ کے رہنما سردار ایاز صادق اور پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ کنٹینر پر بھی گئے۔

No comments:

Post a Comment