SiteMap

Wednesday, November 13, 2019

بچوں کے حقوق کے تحفظ اور جنسی تشدد کی روک تھام پر ناری فائنڈیشن کی جانب سے سیمینار منعقد

سکھر: سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کو جنسی تشدد سے بچانے کے لئے ایک موثر مہم کی ضرورت ہے۔

 ناری فاؤنڈیشن کی جانب سے  چائلڈ پروٹیکشن ہال میں وائس فاؤنڈیشن کے اجالا 2 پروجیکٹ کی تعارف تقریب منعقد کی گئی

تفصیلات کے مطابق : ضلع میں بچوں کے حقوق کے تحفظ اور جنسی تشدد کی روک تھام پر تبادلہ خیال کیا گیا، محکمہ سوشل ویلفیئر کے ڈائریکٹر سید نصیر حسین شاہ ، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر زبیر مہر ، برکت علی انصاری ، عظمہ مہیسر ، انور علی مہر ، فاطمہ نعیم منگی ، رحیم بخش چنڑ ، سمیع اللہ اور دیگر نے بتایا کے، جنسی تشدد کے معاملے پر عوام خصوصا نوجوانوں اور بچوں کو آگاہ کیا جائے بچوں کو روابطہ کرنے کی مہارتیں سکھائیں
 .پالیسی اور فیصلہ سازی کو جنسی امتیاز سے پاک رکھنا چاہئے اور سب کو مساوات کی بنیاد پر قانون بنانا چاہئے اور سب کو برابر قانون سازی اور فیصلہ سازی پر عمل کرنہ چاہیئے

No comments:

Post a Comment