The largest Urdu web site of Pakistan With latest technology, Urdu News, Urdu Poetry, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Islamic Names, Articles, Features And Live Cricket Scores
Chamber Of Commerce United Business Meeting | Khairpur News
خیرپور (رپورٹ : محمد اسلم) چیمبر آف کامرس یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو جی پی )کا اہم اجلاس چیمبر آف کامرس کےدفتر خیرپو رمیں منعقد ہوا اجلاس میں پاکستان بھر کے تاجروں بیوپاریوں نے شرکت کی اجلاس میں ہونے والے 2020ء کے انتخابات کے متعلق چیمبر آف کامرس یونائٹیڈ بزنس گروپ کے ایجنڈا پر بحث مباحثا کیا گیا
چیمبر آف کامرس(یو جی پی ) نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں آئندہ بھی تاجر اور بیوپاری ملک و قوم کی ترقی اور تاجروں بیوپاریوں کا ہر محاظ پر تحفظ کر تے رہیں گے اجلاس میں تاجر ریاض الدین شیخ ،زبیر طفیل ،شیخ خالد تواب،سید مظہر علی ناصر، ممتاز شیخ ، شیخ شکیل ڈنگرہ ، ڈاکٹر اختیار بیگ، انجنیئر عثمان شیخ اور دیگر نے شرکت کی
اجلاس کو تاجر حنیف گوہر، ڈاکٹر نعمان ادریس نے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں کہاکہ آنے والے الیکشن میں انہیں خدمت کاموقع دیا گیا تو تاجروں اور بیوپاریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا اور خیرپو رکے اندر ان کے جوبھی مسائل ہیں ان کو حل کیا جائے گا اس سے قبل پاکستان بھر کے مختلف شہروں کے تاجر چیمبر آف کامرس خیرپور پہنچے تو خیرپور کے تاجروں عہدیداروں نجیب اللہ کلہوڑو، محمد بشیر آرائیں ، عبدالجبار شیخ،آفتاب شیخ ، بردیپ کمار، شبیر احمد آرائیں، اکرم آرائیں ،پپو مل اور دیگر میمبران نے ان کا پھولوں کے ساتھ استقبال کیا اور اجرک اور ٹوپی کے تحائف پیش کئے اور خیرپور چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں اور میمبروں نے یقین دلایا کہ ہم پہلے بھی یونائٹیڈ بزنس گروپ کے ساتھ رہے ہیں اور اس سال بھی ساتھ رہیں گے ۔
No comments:
Post a Comment