Sunday, November 17, 2019

مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین دھماکے دار انکشاف | Chaudhry Shujaat Hussain President of PML-Q revealed the explosion

(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ق  کے صدر چودھری شجاعت حسین نے پاکستانی سیاست بارے دھماکے دار انکشاف کردیا۔


تفصیلات کے مطابق : مسلم لیگ ق  کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ  حکومت کے اناڑی کھلاڑیوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ حکومتی رٹ قائم کریں۔ ملکی تاریخ میں یہ پہلا دھرنا تھا جس میں مولوی اور پولیس آمنے سامنے تھے مگر جھگڑا نہیں ہوا، لاٹھی گولی نہیں چلی۔

مسلم لیگ ق  کے صدر نے کہا کہ حکومت کے اناڑی کھلاڑیوں نے وزیراعظم کو حکومتی رٹ قائم کرنے کا مشورہ دیا تھا مگر عمران خان نے ان اناڑی کھلاڑیوں کا مشورہ نہ مان کر فہم و فراست کا اچھا ثبوت دیا ہے۔ دھرنے کو کنڑول کرنے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو جاتا ہے۔


خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو کراچی سے آزادی مارچ کا آغاز کیا تھا جو مختلف شہروں سے ہوتا ہوا 31 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچا تھا۔جے یو آئی کے مختلف شہروں میں دھرنے جاری ہیں۔

1 comment: