Monday, November 4, 2019

Khursheed Shah On Wheel Chair | خوشید شاہ کی ویل چیئر پر عدالت میں، شاہ صاحب کے دل کی تین شریانے بند ہیں۔وکیل



سکھر(رپورٹ جانی بھٹی ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں خورشید شاہ پر عائد کرپشن کیس کی سماعت نیب نے عدالت میں خورشید شاہ کی میڈیکل رپورٹ پیش کردی عدالت نے خورشید شاہ کو پیش کئے بغیر مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ، نیب کی جانب سے خورشید شاہ کی میڈیکل رپورٹ پر مزید ریمانڈ دینے کی استدعا ، خورشید شاہ کو پیش کئے بغیر ریمانڈ نہیں دے سکتا،جج ، قانون کے مطابق پولیس یا نیب کسٹڈی کے دوران ملزم کو بغیر پیش کئے ریمانڈ نہیں دیا جاسکتا۔جج


 اگر قانون میں کہیں گنجائش ہے تو مجھے بتایا جائے،جج شرف دین شاہ 
خورشید شاہ شدید بیمار اور این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج ہیں،پراسیکیوٹر نیب 
نیب پروسیکیوٹر نے خورشید شاہ کا میڈیکل ریکارڈ بھی عدالت کے سامنے پیش کیا ، خورشید شاہ شدید بیمار ہیں،سفر نہیں کرسکتے ہیں،وکیل خورشید شاہ ، عدالت نے خورشید شاہ کو ایک گھنٹے میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ، خورشید شاہ کو ایک گھنٹے میں عدالت میں پیش کریں،جج شرف دین شاہ


 نیب ٹیم خورشید شاہ کو این آئی سی وی ڈی سے لے کر روانہ عدالتی احکامات پر پیپلز پارٹی کے علیل رہنما خورشید شاہ جج کے سامنے روبرو پیش کیا گیا طبیعت کی ناسازی پر نیب حکام نے خورشید شاہ کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی تھی، خورشید شاہ کی طبیعت کی ناسازی پر پراسیکیوٹر کی جانب سے مزید جسمانی رمانڈ کی استدعا بھی کی گئی، احتساب عدالت کے جج چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت سیشن جج کی عدالت میں پیشی رکھی گئی تھی. 

کمنٹ فیڈ بیک شکریہ

No comments:

Post a Comment