Tuesday, January 21, 2020

فیاض الحسن چوہان کی فواد چوہدری پر سخت تنقید


فواد چوہدری کے رویے سے متعلق افسوس ہی کر سکتا ہوں، انکو کو چاہیئے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی سے متعلق باتوں سے اجتناب کریں، انکو میرا مشورہ ہے کہ وہ ڈسپلن کی خلاف ورزی نہ کریں: وزیراطلاعت پنجاب فیاض الحسن چوہان

لاہو  : فیاض الحسن چوہان کی فواد چوہدری پر سخت تنقید، فواد چوہدری کے رویے سے متعلق افسوس ہی کر سکتا ہوں، انکو چاہیئے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی سے متعلق باتوں سے اجتناب کریں، انکو میرا مشورہ ہے کہ وہ ڈسپلن کی خلاف ورزی نہ کریں۔ تفصیلات کےمطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔


           

انکا کہنا ہے کہ فواد چوہدری ڈسپلن کی بہت زیادہ خلاف ورزی کرتے ہیں، انکو ایسا کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ انھوں نےکہا کہ فواد چوہدری کے رویے سے متعلق افسوس ہی کر سکتا ہوں، انکو چائیے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی سے متعلق باتوں سے اجتناب کریں، انکو میرا مشورہ ہے کہ وہ ڈسپلن کی خلاف ورزی نہ کریں۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ پر تنقید وزیراعظم عمران خان پر تنقید نہیں ہے، حالانکہ ایسا نہیں ہے، میری فواد چوہدری سے گزارش ہے کہ وہ اپنے آپ کر کنٹرول میں رکھیں۔
انکا مزید کہنا ہے کہ میرا فواد چوہدری کے ساتھ پرانا تعلق ہے، وہ سائنس میں ترقی کے حوالے سے کچھ کریں، وہ اس بات کو ہاتھ ڈالتے ہیں جس سے ملک مشکلات کا شکار ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہٹا نہیں رہے تھے تو عثمان بزدار خود خیال کریں۔ انکا کہنا تھا کہ تگڑے ہوں یا گھر چلے جائیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ عثمان بزدار کی ناکامی سے عمران خان کو کوئی نقصان نہیں ہو سکتا، یہ بات چاہے فردوس عاشق اعوان کہیں یا کوئی اور۔ انکا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کی ناکامی عمران خان کی ناکامی ہے، ایسا لگ رہا ہے جیسے صرف عمران خان ہی کام کر رہے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ بات سبھی کرتے ہیں بس عمران خان کے پاس جا کر چھپ ہو جاتے ہیں۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا تھا کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری پاکستان تحریک انصاف میں جہانگیر ترین کے گروپ سے ہیں، انکے بیان کے پیچھے جہانگیر ترین صاحب موجود ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی واضع رہے کہ جب شہریارآفریدی نے بیان دیا تھا تو انکے ساتھ کوئی بھی کھڑا نہیں ہوا تھا۔

No comments:

Post a Comment