سکھر : پاکستان تحریک انصاف سکھر ریجن کے جنرل سیکریٹری مبین احمد جتوئی نے کہا ہے کے وزیر اعظم عمران خان سندھ کے نوجوانوں کے لیے کامیاب جوان پروگرام کی شروعات کرکے
نوجوانون کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے لیئے قرض دینا شروع کردیا ہے احساس پروگرام کے تحت سندھ میں غریب لوگوں کی مدد کی جائے گی موجودہ حکومت تاریخی کام کر رہی ہے انہوں نے ایسی باتیں اپنے جاری کردہ پریس بیان میں کی ، انکا مزید کہنا تھا کے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں تاریخی کام کیئے ہیں ،
کسی بھی دور میں کرپٹ لوگوں کو جیل میں نہیں ڈالا گیا ، پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیئے پورے ملک میں کام جاری ہیں ملک کے کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں وہ دن دور نہیں جب کرپٹ سیاتدانوں کو سزا ملے گی
AliExpress.com Product - Clearance sale 5.0" screen Android 6.0 celular GSM 3G 4G LTE smartphone cheap mobile phone 2GB 16GB Dual Sim cell phones
انکا مزید کہنا تھا کے وزیر اعظم عمران نے کراچی میں بیروزگار نوجوانوں کے لیئے کامیاب جواں پروگرام کے تحت قرض دینے کے چیک تقسیم کیئے ہیں احساس پروگرام کے تحت سندھ میں غریب لوگوں کے لیئے یتیم خانے لنگرخانے کھول دیئے جائینگے پی ٹی ٓئی نے ملک کی عوام کے مفاد میں کام کیئے ہیں اور ہم ملک کے عوام کی بھلائی کے لیئے کام کرتے رہے گے
No comments:
Post a Comment