SiteMap

Tuesday, January 28, 2020

شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے آنیوالے پیسہ بھی کرپشن کی نظر کیا جا رہا ہے:حاجی محمد جاوید میمن


سکھر() سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن، مولانا عبیداللہ بھٹو، مشرف محمود قادری، و دیگر رہنماﺅں نے کہا ہے کہ میئر سکھر اور منتخب نمائندوں کی نااہلی اور انتظامیہ کے پلاننگ کے فقدان کے باعث سندھ کا تیسرا بڑا شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے



AliExpress.com Product - LEAGOO B23 Feature Mobile Phone Senior Kids Mini Phone Russian Keypad 2G GSM Push Button Key Cellphone

،میئر سکھر کی جانب سے شہر کے اہم چوراہوں پر قائم میناروں کو توڑ کر ان کی دوبارہ تعمیر کے من پسند افراد کو ٹھیکے دیکر ریکارڈ کرپشن کی گئی اس طرح حال ہی میںتعمیر ہونیوالے بندر روڈ کو واٹر ورکس کے مقام پر ترقیاتی کام کے نام پر کھودا گیا اور چند ہفتے قبل اس پر روڈ کی تعمیر کیلئے پتھر بچھائے گئے


 لیکن اب ایک مرتبہ پھر روڈ پر کارپیٹ کرنے کے بجائے کاغذی طور پر ترقیاتی کام دیکھا کر بندر روڈ کو دبارہ ادھڑ کر رکھ دیا ہے، جس سے شہریوں کو شدیر پریشانیوں اور مشکلات کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے آنیوالے پیسہ بھی کرپشن کی نظر کیا جا رہا ہے جو کہ میئر سکھر اور منتخب نمائندوں کی نااہلی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ 

AliExpress.com Product - Clearance sale 5.0" screen Android 6.0 celular GSM 3G 4G LTE smartphone cheap mobile phone 2GB 16GB Dual Sim cell phones


ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح شہر کی دیگر شاہراہوں،شکارپور روڈ، قریشی گوٹھ، نواں گوٹھ روڈ، گولیمار روڈ سمیت دیگر شاہراہوں کی تعمیر بھی التواءکا شکار ہے، ان شاہراہوں سے اڑنے والی دھول مٹی کے باعث شہری تیزی سے موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں،


 اس کے باوجود شہر کے منتخب نمائندے، میئر سکھر اور انتظامیہ عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے صرف اور صرف کرپشن کرنے میں مصروف ہیں، انہوں نے نیب، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن اور دیگر تحقیقاتی اداروں اور حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ سکھر شہر کی تعمیر و ترقی کے نام پر ہونیوالی لوٹ مار کا نوٹس لیکر اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں کرپشن کی جانیوالی رقم کو واپس کرواکر شہر کی تعمیر و ترقی پر لگائی جائے تاکہ شہریوں کے بنیادی مسائل بہتر انداز سے حل ہوسکیں۔




No comments:

Post a Comment