SiteMap

Thursday, October 31, 2019

آزاد ی مارچ آج اسلام آباد میں داخل ہوگا،شہر اقتدار میں خوف و ہراس


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی ف کا آزادی مارچ اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے،مارچ کے شرکا نے رات کو گوجرخان میں پڑاؤ ڈالا،

تفصیلات کے مطابق : آج تقریبن 12بجے کے بعد شہراقتدار کی طرف بڑھیں گے، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان سے بھی قافلےآج اسلام آباد میں داخل ہوں گے، 

جی یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا ہے کہ احتساب کے نام پر سیاستدانوں کیخلاف ڈرامے نہیں چلیں گے، ابھی بھی وقت ہے نااہل حکومت دستبردار ہوجائے،لاہور سے گوجرخان تک جگہ جگہ خطاب بھی کیا۔


آزادی مارچ کے شرکا کے ریڈزون میں آنے کا خوف، حکومت نے شہراقتدار قلعہ بنا دیا،ہرطرف کنٹینر ہی کنٹینر لگا دیئے گئے،کشمیر ہائی وے بھی سیل کردی گئی،جڑواں شہروں میں آج اسکول اور میٹرو بس سروس بھی بند ہے،مولانا کے قافلے کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد مکمل طور پر کھلا ہے،  کسی سڑک پر کوئی رکاوٹ نہیں، شہری بلاخوف و پریشانی آسکتے ہیں۔

1 comment: