Tuesday, November 5, 2019

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، کینگروز نے شاہینوں کو دبوچ لیا | Pak Vs Aus 2nd T20


کینبرا(اسپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو7وکٹوں سے ہراکرسیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ اسٹیواسمتھ کو80رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلنے پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔



تفصیلات کے مطابق : اسٹیواسمتھ نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کوفتح دلادی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کی اورمقررہ اوورزمیں 6وکٹوں پر150رنز بنائے، افتخاراحمد نے 34گیندوں پر62رنزکی دھواں داراننگزکھیلی۔کپتان بابراعظم بھی ففٹی بنانے میں کامیاب رہے۔

فخرزمان اورحارث سہیل ایک بارپھربری طرح ناکام رہے۔آصف علی اورعمادوسیم بھی نمایاں کارکردگی نہ دکھاسکے۔آشٹن اگرنے دو کمنز اوررچرڈسن نے ایک ایک وکٹ لی۔ آسٹریلیا نے 151رنز کا ہدف 18.3اوورزمیں 3وکٹوں پرپوراکرلیا۔اسمتھ نے 80رنز بنائے اورآؤٹ نہ ہوئے۔محمدعرفان،عمادوسیم اورمحمدعامر نے ایک ایک وکٹ لی۔وہاب ریاض کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔



واضح رہے آسٹریلیاکوسیریزمیں ایک صفرکی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ پہلا میچ بارش کی نذرہوگیاتھا۔سیریز کا تیسرااورآخری میچ 8نومبرکوپرتھ میں کھیلا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment