کراچی کے پوش ترین علاقے کلفٹن سے گدھوں کے سر اور آلائشیں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق کلفٹن میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب کچرا کنڈی سے تین گدھوں کے سر اور آلاشیں ملی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ نامعلوم افراد مبینہ طور پر ذبح کیے گئے گدھے کے سر اور آلاشیں پھینک کر گئے۔
کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی صفائی والی گاڑی گدھوں کے سر اور آلائشیں اٹھا کر لے گئی۔
No comments:
Post a Comment