Sunday, November 10, 2019

ماں نے سود کا قرضہ اتارنے کے لیئے 11 سال کی بچی کو 2 لاکھ 60 ہزار میں بیچ دیا | The mother sold her 11-year-old daughter

سکھر (رپورٹ : جانی بھٹی )
سکھر میں ماں نے سود کا قرضہ اتارنے کے لیئے 11 سال کی بچی کو 2 لاکھ 60 ہزار میں بیچ دیا، 11 سال کی بچی کی 32 سالہ حبدار نامی شخص سے شادی کرائی گئی


تفصیلات کے مطابق : سکھر پولیس کی کاروائی کم سن بچی کو زبردستی شادی سے بچا لیا گیا، 32 سالہ دولہا گرفتار، سود کی ادائیگی کے لئے بیوہ خاتون کا اپنی کمسن بیٹی کو فروخت کرنے کا معمہ، ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کا نوٹس، 32 سالہ دولہا حبدار کلھوڑو گرفتارصالح پٹ کے نواحی علاقے میں بیوہ خاتون سود کی ادائیگی کیلیے اپنی کمسن بچی ضمیراں کا 32 سالہ حبدار کلھوڑو سے بیاہ کروایا جا رہا تھا،


بچی کی رخصتی کے لیے دولہا باراتیوں کے ہمراہ صالح پٹ پہنچا ہی تھا، واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پہ پہنچ گئی، دولہا حبدار کلھوڑو کو موقع سے گرفتار کرلیا، بچی اور ماں کو پولیس حفاظتی تحویل میں لے کر وومین سینٹر منتقل کردیا گیا ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں بچی کی بیوہ ماں نے سود کا قرضہ اترانے کے لیئے بچی کو دو لاکھ ساٹھ ہزار میں بیچ دیا تھا، بچی کے والد شوکت علی کلہوڑو ایک سال قبل انتقال کر گئے تھے ایس ایس پی عرفان علی سموں



No comments:

Post a Comment