ٹیکسلا ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گھر کے کمرے میں گیس بھرجانے کے باعث ہونے والے دھماکے میں جھلسنے والی دو بچیاں جاں بحق ہوگئیں،حادثے میں میاں بیوی سمیت چار افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق : ٹیکسلا میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں دو بچیاں موقع پر جاں بحق ہوگئیں، جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں گیارہ اور چودہ سال ہیں,حادثہ محلہ پڑی میں پیش آیا,اہل خانہ رات کو گیس ہیٹر بند کرنا بھول گئے تھے.
ذرائع کا کہنا تھا کہ گیس لیکج سے ہونے والے دھماکے سے کمرہ ملبے کاڈھیر بن گیا، حادثے میں میاں بیوی سمیت چار افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے تھے، جن کو فوراً ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
No comments:
Post a Comment