Saturday, November 30, 2019

حوا کی بیٹی ہمیرہ کو رشتیداروں نے تین لاکھ میں میں بیچ دیا ملزمان کا تشدد، زنا باالجبر | Girl Soled Out


(رپورٹ : جانی بھٹی)

سکھرمیں رشتیداروں کا خون سفید ہوگیا حوا کی بیٹی ہمیرہ کو رشتیداروں نے تین لاکھ میں میں بیچ دیا، ہمیرہ چنہ نے ایس سی این نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کے ،




تین ماہ قبل دن کے وقت میں گھر میں موجود تھی کہ ایک ہماری رشتیدار مسمات گلزار ہمارے گھر آئیں اور بولا میرے گھر چلو کچھ کام ہے مجھے بھی کپڑے استری کرنے تھے اس لیے میں اس کے ساتھ چلنے پر راضی ہوگئی،

اس نے بتایا کہ کہ جیسے ہی گھر سے باہر نکلیں تو دیکھا میرے دوسرے رشتیدار باہر بیٹھے ہوئے ہیں جن میں شکیل، ناہید عرف نوید، عادل، اور امتیاز چنہ شامل تھے، ان سب نے مجھے گاڑی میں بیٹھنے کے لئے بولا میں نے انکار کیا تو گاڑی سے جوابدار نصراللہ ، حماداللہ اورعرفان کلہوڑو گاڑی سے اترے جن کے ہاتھ میں پسٹل تھی اور جوابدار شکیل نے پسٹل دکھائیں جوابدار نصراللہ نے زبردستی گاڑی میں بٹھایا جب میں نے چیخنہ چلانا شروع کیا تو محلے کے مکین لال محمد اور خیر محمد چنو بھاگتے آئے جوابدار نے انکو بھی ہتھیار دکھاکر ڈرایا اور دھمکیاں دین اگر کسی کو بتایا تو تمہیں مار دینگے


اسکا کہنا تھا کے اسکے بعد وہ مجھے بلوچستان لے گئے وہاں میری زبردستی شادی نصراللہ سے کروائی گئی اور میرے ساتھ زنا باالجبر کیا گیا، ایک دن گھر میں کوئی نہ تھا تو میں وہاں سے بھاگ نکلی اور اپنے گھر والوں کو کال کرکے یہاں پہچی ہوں،


حوا کی بیٹی نے روتے ہوئے اپنی سسکیوں کے ساتھ وزیر اعلیٰ سندھ، آئی سندھ، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر سے ملزمان کے خلاف کاروائی کرکے انصاف چلانے جا مطالبا کیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کے سکھر پولیس انکی کیا مدد کرتی ہے

No comments:

Post a Comment