SiteMap

Saturday, November 30, 2019

حوا کی بیٹی ہمیرہ کو رشتیداروں نے تین لاکھ میں میں بیچ دیا ملزمان کا تشدد، زنا باالجبر | Girl Soled Out


(رپورٹ : جانی بھٹی)

سکھرمیں رشتیداروں کا خون سفید ہوگیا حوا کی بیٹی ہمیرہ کو رشتیداروں نے تین لاکھ میں میں بیچ دیا، ہمیرہ چنہ نے ایس سی این نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کے ،


Friday, November 29, 2019

Inside Details On Army Chief Gen Bajwa 6 Months Extension | کورٹ روم کے اندر کی کہانی


رپورٹ : جانی بھٹی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں چھے ماہ کی مشروط توسیع کردی گئی۔ سپریم کورٹ نے مختصر فیصلہ سنادیا۔




Wednesday, November 27, 2019

جنرل ندیم رضا نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر | General Nadeem Raza new appoint joint chiefs of staff


راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے بدھ کے روز چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

150 سے زائد اشتہاری ڈاکووں نے رینجرز آگے ہتھیار ڈال دیئے، قومی دھارے میں شامل


رپورٹ : جانی بھٹی

سکھر میں 150 سے زائد جرائم پیشہ افراد نے رینجرز پولیس اور سول حکام کی موجودگی میں ہتھیار ڈال دیئے، تقریب شہباز رینجرز سکھر کے دفتر میں ہوئی


ساٹھ سالہ شخص کی 8 سالہ بچی کہ ساتھ زیادتی، بعد میں قتل کردیا


کامونکی (مانیٹرنگ ڈیسک) کامونکی کے علاقے موڑ ایمن آباد میں ساٹھ سالہ درندہ صفت شخص نے آٹھ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا ۔



خیرپور عدالت نے چار سگے بھائیوں کو قتل کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی



رپورٹ : اسلم میرانی

خیرپو رکی عدالت نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو زہر دینے کے مقدمےمیں 4سگے بھائیوں کو 25۔25سال قید بامشقت اور ایک   ایک لاکھ روپے کے جرمانے کی سزاسنادی ۔۔۔۔۔


شوکت خانم ہسپتال لاہور میں حاضر ڈیوٹی لیڈی ڈاکٹر کی پراسرار ہلاکت کا معاملہ lady Doctor Dead in Shaukat khanum l



شوکت خانم ہسپتال لاہور میں ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر کی پراسرار موت، نہ پولیس کاروائی، نہ پوسٹ مارٹم، نہ میڈیا پر خبر، کیا چھپایا جا رہا ہے؟


Monday, November 25, 2019

کل تمہارا باپ میرے خواب میں آیا تھا | Asif Pahor And Gamo


Asif Pahor And Gamo Latest Funny | Kal Tumhara Bap mere Khuwab men aya tha | bap ka Khuwab | Please Subscribe Asif Pahor's Real Channel Here : https://www.youtube.com/channel/UCbhZmgdNWGMwYTXjsZ3_iBw

Sunday, November 24, 2019

سکھر پولیس کا رات کے اندھیرے میں ایک اور مبینا مقابلہ، نوجوان ھاف فراء



(رپورٹ : جانی بھٹی)

سکھر پولیس کا رات کے اندھیرے میں ایک اور مبینہ مقابلہ حیران کن طور پر گولی اس بار بھی گھٹنوں سے تھوڑا نیچے ہی لگی

اوباش نوجوانوں کا کالج ٹیچر کے اوپر بدترین تشدد | Youth's worst violence against a college teacher


ملتان میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، اوباش نوجوانوں کا کالج ٹیچر پر بدترین تشدد، 


ٹیچر​ کو کیا پتا تھا کہ وہ جن سٹوڈنٹس کو پڑھا رہا ہے بگڑے امیر زادے ہیں. شریف آدمی دہائی دیتا رہا کہ میں ایک ٹیچر ہوں لیکن اوباشوں نے ایک نہ سنی اور تشدد کرتے رہے، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوام میں شدید غصہ اوباش نوجوانوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

Saturday, November 23, 2019

مری برادری کا قتل میں ملوۓث جوابدار کی عدم گرفتاری کے خلاف سکھر پریس کلب کے باہر احتجاج


مری اتحاد سکھر کی جانب سے قتل میں ملوث جوابدار کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج


 تفصیلات کے مطابق مری برادری کے مظاہرین ربنواز مری، اعجاز مری، سجاد مری اور دیگر نے بتایا کہ کچھ دن قبل پی پی رہنما کے رشتیدار جاوید شورو نے ہمارے نوجوان زاہد مری کو کو زمینوں میں کھیتی باڑی کرتے ہوئے قتل کیا تھا جس کا کیس سانگھڑ تھانے پر درج ہونے کے باوجود پولیس نے ابھی تک  جوابدار جاوید شورو کو گرفتار نہیں کیا انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قتل میں ملوث جوابدار کو گرفتار کیا جائے اور سزا دیکر ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے

خورشید شاہ کو نیب حراست میں رکھ کر زیادتی کی جارہی ہے۔نیئر بخاری | Nayyar Bukhari Media Talk


(رپورٹ : جانی بھٹی)

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیئر حسنین بخاری نے نیب کی جانب سے خورشید شاہ کو گرفتار رکھنے کے عمل کو زیادتی قرار دیا اور کہا ہے کہ ان کے خلاف انکوائری ابتدائی مراحل میں ہے اس لیے ان کی گرفتاری زیادتی ہے


سکھر میں خورشید شاہ کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ خورشید شاہ کے خلاف ابھی ریفرنس داۂر نہیں کیا گیا ہے اور خود نیب کا موقف ہے کہ انکوائری چل رہی ہے تاہم احتساب عدالت نے آج جو جوڈیشل ریمانڈ دیا ہے تو نیب کو ہدایت بھی کی ہے کہ وہ مقررہ وقت میں خورشید شاہ کے خلاف ریفرنس بھی دائر کرے اگر نیب نے مقررہ وقت پر ریفرنس دائر نہیں کرتا تو پھر قانون کا راستہ اختیار کریں گے

کورٹس کا پیپلزپارٹی کے ساتھ کوئی اور سلوک ہے دیگر کے ساتھ کچھ اور.نفیسہ شاہ | Nafeesa Shah Media Talk


(رپورٹ : جانی بھٹی)

پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر عدالتوں سے کوئی اور سلوک روا رکھنے کا شکوہ کر ڈالا نفیسہ شاہ کہتی ہیں کہ کورٹس کا پیپلزپارٹی کے ساتھ کوئی اور سلوک ہے دیگر کے ساتھ کچھ اور آج تک پیپلزپارٹی کو بھٹو شہید اور بینظیر شھید کے کیسز میں انصاف نہیں مل سکا ہے لیکن اس کے باوجود پیپلز پارٹی اداروں کا احترام کرتی ہے اور اس وقت قانونی جنگ لڑ رہی ہے


سکھر میں خورشید شاہ کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی پارلمینٹرین کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات سیدہ نفیسہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ زرداری صاحب کو نیب اور جوڈیشل کسٹڈی میں پانچ ماہ ہوگئے ہیں لیکن ایک ریفرنس بھی دائر نہیں کیا گیا ہے خورشید شاہ کا موبائل 3 ماہ سے نیب کی تحویل میں ہے لیکن اب تک اس کا فرانزک نہیں کرایا گیا ہے


 اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ احتساب کس طرف جارہا ہے اوراس کا حال کیا ہے عمران خان دوسروں کی بے نامی جائیدادوں کی بات کرتے ہیں لیکن ہمیں تو ایک ہی بے نامی جائیداد کا پتہ ہے وہ بنی گالا ہے عمران خان خود بے نامی وزیر اعظم ہیں اور ان کی آدھی کابینہ بے نامی ہے اب ان کا احتساب کا کھوکھلا نعرہ زیادہ دیر نہیں چل سکتا ان کا کہنا تھا کہ اگر میاں صاحب بیمار ہیں اور اس وقت ایون فیلڈ میں بیٹھے ہیں اور اگر ان کو ضمانت ملی ہے اور ان کی سزا معطل ہوئی ہے تو یہ ہو نہیں سکتا کہ حکومت اس کا حصہ نہ ہو


 عمران خان پہلے این آر او نہیں دوں گا کا رونا رو رہے تھے اب میاں صاحب کو نکال کر بولتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا اب وہ جو گرج اور برس رہے ہیں اپنی کانٹیٹیونسی دکھانے کی کوشش کررہے ہیں اور وہ دکھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ لاعلم ہیں مگر ہم کہتے ہیں وہ اس کا حصہ ہیں ان کا کہنا تھا کہ ایک ملک میں انصاف کے لیے دو قانون ہے سندھ کے لیے الگ ہے اور پنجاب کے لیے الگ اور اب یہ بات سندھ والے نہیں کررہے ہیں 


زرداری، فریال یا پیپلز پارٹی کے ساتھ سوتیلا پن کا کیوں سلوک کیا جارہا ہے اب یہ بات ملک کے کالم نگار، اینکرز اور آزاد لوگ کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ضمانت کے لیے درخواست دینا آصف زرداری کی صوابدید ہے ان کے وکلا، پارٹی چیئرمین اور خاندان کے لوگ انہیں یہ مشورہ دے چکے ہیں مگروہ قانون پر یقین رکھتے ہیں اور وہ قانونی جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے پہلے بھی بارہ سال تک قانونی جنگ لڑی ہے اور گزشتہ پانچ ماہ سے بھی لڑ رہے ہیں

Friday, November 22, 2019

شادی والے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی, چوبیس سالہ لڑکی کو شادی سے پہلے قتل کردیا گیا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شادی والے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی، لاہور میں مسلح افراد نے چوبیس سالہ لڑکی کو شادی سے دوروز پہلے قتل کردیا، پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی،علاقے کی فضا سوگوار، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔


تفصیلات کے مطابق :  شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں،گھر سے بیٹی کی ڈولی کی بجائے جنازہ اٹھ گیا، لاہور کےعلاقے گلبرگ میں چوبیس سالہ لڑکی کو شادی سے دو روز پہلے قتل کردیا گیا،ہاتھوں میں مہندی اور آنکھوں میں خواب سجائے حرا بیوٹی پارلر جارہی تھی کہ موٹرسائیکل سوار دو ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے حرا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔



پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی، ورثا کا کہنا تھا کہ نہ تو ان کی کسی سے دشمنی ہے اور نہ ہی کسی پرشک ہے، نہیں جانتے کہ کس نے حرا کو قتل کیا، پولیس کی جانب دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

پی جی اور ایچ او ڈاکٹرز کی بڑی تعداد کا تنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج



سکھر(   )سردار غلام محمد مہر میڈیکل اسپتال ( سول اسپتال)کے پی جی اور ایچ او ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے تنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام  کام چھوڑ ہٹرتال کی اور ایمرجنسی وارڈ کے سامنے علامتی
بھوک ہٹرتال


 کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی مظاہرین میں شامل مرد و خواتین ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ پی جی ڈاکٹر چوبیس گھنٹے ڈیوٹیاں سر انجام دے لیکن انہیں گذشتہ سات ماہ سے تنخواہ ادا نہیں کی جارہی ہے الٹا ہاؤس آفیسرڈاکٹر کی بھی چار ماہ سے تنخواہ بند کر دی گئی ہے تنخواہ کی عدم ادائیگی کے باعث ڈاکٹرز پریشان حال ہے ہماری شکایتوں کے باوجود انتظامیہ ہمارے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے ڈاکٹرز نے بالا حکام سے فی الفور مطالبات منظور کرکے ڈاکٹرز میں پائی جانیوالی بے چینی دور کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا کے اگر ہمارے جائز مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاجی سلسلہ جاری رکھا جائیگا ۔

Thursday, November 21, 2019

Jab Lal Lal Lahraye Ga || Students Solidity March || جب لال لہرائے گا تب ہوش ٹھکانے آئے گا


ہندستان کے معروف شاعر بسمل عزیز آبادی کے مشھور انقلابی نظم (سر فروشی کی تمنا  ) ڈھول کے تھاپ پر  گانے والی عروج  اورنگزیب کا تعلق لاھور سے ھے اور اپنے ساتھی طلبا اور طالبات کے ہمراھ نامور شاعر فیض احمد فیض کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقدہ فیض انٹرنیشنل فیسٹیول کے موقعے پر سیمینار ھال کے باہر جب


Wednesday, November 20, 2019

سکھر پولیس کی کاروائی 300 ایئرکنڈیشن چوری کرنے والا گروہ گرفتار


رپورٹ (جانی بھٹی)

اطلاع پہ ضلع پشاور کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے کو مرکزی ملزم ایاز خان کو گرفتار کرلیا 

Tuesday, November 19, 2019

حامد میر نے فروغ نسیم کی پول کھول دی

مرتضیٰ علی شاہ کا ری ٹویٹ کرتے ہوئے حامد میر نے کہا ہے کہ بیرسٹر  فروغ نسیم نے ایک دفعا  کہا تھا کہ کہ نیلسن منڈیلا کے بعد اگر کوئی بڑا لیڈر ہے ہے تو وہ قائد ایم کیو ایم ہیں

Sunday, November 17, 2019

سکھر پولیس کی دریاھ کے پانی میں فائرنگ لاکھوں کا خرچ لیکن ایک بھی ڈاکو نہ پکڑا جاسکا | Sukkur police shoot in river water


سکھر (رپورٹ جانی بھٹی)

سکھر پولیس کا ڈاکوں کے خلاف آپریشن کئی روز سے  آپریشن جاری ہے پولیس نے ڈاکو کی کمین گاہوں کو جلا دیا پولیس نے کئی پکٹس بھی قائم کردی ہیں تاہم اب تک آپریشن میں کوئی ڈاکو ہلاک یا گرفتار نہ ہوسکا،

مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین دھماکے دار انکشاف | Chaudhry Shujaat Hussain President of PML-Q revealed the explosion

(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ق  کے صدر چودھری شجاعت حسین نے پاکستانی سیاست بارے دھماکے دار انکشاف کردیا۔

Saturday, November 16, 2019

سندھ حکومت نے کوریا سے 300 ملین ڈالر کا قرضہ لے لیا، کہاں گئے اتنے پیسے | Sindh government borrowed $ 300 million from Korea, where so much money went


رپورٹ (جانی بھٹی)

کراچی: حکومت سندھ نے سکھر میں 200 بستروں پر مشتمل بچوں کے اسپتال کے قیام کی تجویز کو منظوری دے دی۔ اس سہولت کو کورین حکومت کے تعاون سے .2 57.274 ملین کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ 

سندھ میں کرپشن سے جنگلات بھی محفوظ نہیں | Forest is not protected from corruption in Sindh

سردیوں کے قریب آتے ہی درختوں کی کٹائی بھی شروع ہوجاتی ہے کہا جاتا ہے کہ سندھ میں لوڈشیڈنگ ہے گیس کی اسلیئے اسکا کا کاروبار زیادہ چلتا ہے



 لیکن سندھ میں اتنی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی گیس کے اتنے زیادہ درخت کاٹے جائیں یہاں تو اتنے زیادہ درخت کاٹے جاتے ہیں سردیوں کے موسم میں جب دریا کے کنارے پانی کم ہو جاتا ہے تو ٹمبر مافیا وہاں سے درختوں کی کٹائی شروع کردیتی،  پھر کاٹے گئے درختوں کی لکڑی کو ٹرکوں کے ذریعے دوسرے صوبوں میں منتقل کیا جاتا ہے


 پچھلے سال سانگھڑ کے ڈی سی نے وزیراعلی سندھ کو ایک خط بھی لکھا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ سانگھڑ میں غیرقانونی درختوں کی کٹائی کی جارہی ہے جس کی بنا پر وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے تین مہینے کی پابندی بھی لگائی گئی، لیکن تین مہینے کی پابندی کے بعد پھر سے وہی کام شروع ہوگیا پھر سے اسی طرح درختوں کی کٹائی شروع ہوگی


ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر سکھر افتخار آرائیں نے ہم سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جو درخت کاٹ کر بیچے جاتے ہیں وہ سرکاری جنگلات سے نہیں بلکہ کہ جو پرائیویٹ لوگوں نے اپنے ڈیروں پر لگائے ہوتے ہیں وہ درخت کٹوا کر بیچتے ہیں جبکہ درخت کی لکڑی دوسرے شہر یا دوسرے صوبے میں بھیجنے کے لیے پاس بنوایا جاتا ہے اندرون سندھ لکڑی کی ایک گاڑی بیچنے کے لیئے 500 روپے کا چالان ہوتا ہے جبکہ صوبے سے باہر گاڑی لے جانے کے لیے یے پندرہ سو کا پاس ہو تا ہے

Thursday, November 14, 2019

جیکب آباد کی مکین اجتماعی زیادتی کا شکار 13 سالہ بچی نے بیٹی کو جنم دے دیا | A 13-year-old girl gang-raped,Gave birth to a daughter


جیکب آباد کی مکین اجتماعی زیادتی کا شکار 13 سالہ بچی نے بیٹی کو جنم دے دیا بااثر ملزمان کھانا مانگنے والی غریب اور یتیم بچی کو کئی روز تک جنسی درندگی کا نشانہ بناتے رہے، عدالت نے گھناونے جرم میں ملوث افراد کو ضمانت پر رہا کر دیا۔

پل ہے یا موت کا کنوا، روہڑی کے علاقے میں اتنی خطرناک پل



روہڑی کے علاقے بھڑو کے گاؤں صدر الدین کھوسو کی یہ پل موت کا کنواں کہلانے کے قابل ہے


Wednesday, November 13, 2019

بچوں کے حقوق کے تحفظ اور جنسی تشدد کی روک تھام پر ناری فائنڈیشن کی جانب سے سیمینار منعقد

سکھر: سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کو جنسی تشدد سے بچانے کے لئے ایک موثر مہم کی ضرورت ہے۔

سکھر پولیس بھی پنجاب پولیس کے کے نقش قدم پر چل پڑی، پولیس اہلکار کا ریڑھی بان پر شدید تشدد

سندھ پولیس بھی پنجاب پولیس کے کے نقش قدم پر چل پڑی سکھر سول اسپتال کے باہر
 سکھر پولیس کے نشے میں دھت پولیس اہلکار اور ٹریفک  اہلکار کا ریڑھی بان مزدور شاہد علی پر شدید تشدد

Tuesday, November 12, 2019

سندہ حکومت کا انوکھا کارنامہ، اب بہرے افراد کو بھی ڈرائونگ لائسنس ملے گا

کراچی ( رپورٹر) سندھ اسمبلی نے سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس لینے کی اجازت دینے کا بل متفقہ طور پر منظور کیا۔


تفصیلات کے مطابق : ایوان میں یہ ایک غیر معمولی نظارہ تھا جب سماعت سے معذور کئی افراد کو گیلریوں سے گھر کی کارروائی کا مشاہدہ کرنے کی اجازت دی گئی تھی کیونکہ سائن ان زبان کے ماہر اسپیکر کے شانہ بشانہ کھڑے تھے کہ وہ انھیں قانون سے متعلق گفتگو سے آگاہ کریں۔

ایوان کے سامنے متفقہ طور پر متفقہ مسودہ پیش کرنے سے قبل اس ترمیم پر قانون و پارلیمانی امور اور انسانی حقوق سے متعلق صوبائی مقننہ کی قائمہ کمیٹی کے ممبروں کے درمیان ہفتوں تک بحث کی گئی۔

اسپیکر آغا سراج درانی نے ٹریژری بینچوں کے ذریعہ درخواست کی اجازت دی کہ اس بل کو ایجنڈے کی پہلی شے کے طور پر پیش کیا جائے جس طرح کے دن کے حکم کے مطابق سوال نمبر اور دیگر کاروبار معطل کردیئے جائیں گے۔

Monday, November 11, 2019

سکھر پولیس کا شاہ بیلو کے کچے میں آپریشن، ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ


( رپورٹ : جانی بھٹی )
سکھر پولیس کا ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی قیادت میں شاہ بیلو کچے میں جرائم پیشہ افراد اور منظم ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن جاری فائرنگ کا تبادلہ،ڈاکوؤں کے ٹھکانے تباہ کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے مارٹر گولے فائر کیے گیے، مزید پولیس پکٹس قائم

دس سال سے نندین اور دیور مجھسے فحش کا کام کروا رہے تھے، خاتون کی دہائی

(رپورٹ : جانی بھٹی )

سکھر: خاتون کی جانب سے اشکبار آنکھوں سے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے انصاف اور تحفظ کی اپیل 

جو افراد سن نہیں سکتے وہ سائرن یا ہارن کیسے سنیں گےکوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے، انیل بھٹی




سکھر : پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما الہی بخش انیل بھٹی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے اسمبلی میں پاس کیئے جانے والے بل جس مین بولنے سے محروم افراد کے ساتھ سننے سے محروم افراد کے لیئے ڈرائونگ لائسنس کی منظوری دے دی گئی ہے، 

اسلام آباد آزادی مارچ کی ڈیوٹی پر آئے پولیس اہلکار کی خودکشی


افسران کی جانب سے سرزنش کی گئی تو دلبرداشتہ اہلکار نے خودکشی کی کوشش کی

تفصیلات کے مطابق : آزادی مارچ کی سپیشل ڈیوٹی پر آئے پولیس اہلکار نے چھٹی نہ ملنے پر گلہ پر چھری چلا لی، سوات سے آئے پولیس اہلکار نے اعلی افسران کو چھٹی کی درخواست کی تھی

صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا پیر آف رانی پور کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار


 اللہ پاک مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے  اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
سید ناصر حسین شاہ

گھر میں گیس لیکج دھماکہ دو بچیاں جاں بحق | blast in taxila two children dead

 

ٹیکسلا ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گھر کے کمرے میں گیس بھرجانے کے باعث ہونے والے دھماکے میں جھلسنے والی دو بچیاں جاں بحق ہوگئیں،حادثے میں میاں بیوی سمیت چار افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے ۔

Sunday, November 10, 2019

ماں نے سود کا قرضہ اتارنے کے لیئے 11 سال کی بچی کو 2 لاکھ 60 ہزار میں بیچ دیا | The mother sold her 11-year-old daughter

سکھر (رپورٹ : جانی بھٹی )
سکھر میں ماں نے سود کا قرضہ اتارنے کے لیئے 11 سال کی بچی کو 2 لاکھ 60 ہزار میں بیچ دیا، 11 سال کی بچی کی 32 سالہ حبدار نامی شخص سے شادی کرائی گئی

12 ربیع الاول جشن عیدمیلادانبی ‍ﷺ پوری دنیا درود و سلام سے گونج اٹھی | 12 Rabi-ul-Awwal celebration Eid Millad-e-Nabi echoed throughout the world



(رپورٹ : جانی بھٹی)

وہ نبیوں میں رحمت لقب پانےوالا،مرادیں غریبوں کی برلانےوالا، عاشقان رسولﷺ آج دنیا بھر میں عید میلادالنبیﷺ  منارہے ہیں ، آقائے دوجہاںﷺ کے یوم ولادت پرملک بھرمیں جشن،ہرجانب سبزجھنڈوں کی بہار۔فضادرودوسلام سے گونج اٹھی۔

Saturday, November 9, 2019

کرتار پور راہداری کھولنے پرعمران خان کی تاریخی تقریر | Imran Khan's historic speech on opening Kartarpur transit  

میں سب سے پہلے سکھ برادری کو گرو نانک دیو جی کا 550 سال کی سالگرہ کی آپ سب کو مبارک دیتا ہوں  آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں خاص طور پر آپ کو مبارک دینے بعد   جو ہماری حکومت جس میں ایف ڈبلیو او سب سے آگے تھے،


بابری مسجد کیس کے فیصلے پر شاہ محمود قریشی کا رد عمل | Shah Mehmood quraishi Re

مودی سرکار کے بعد  بھارتی عدالتیں بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہیں بھارتی سپریم کورٹ نے کرتارپور راہداری کے افتتاحی روز بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنانے کا اعلان کردیا ہے، 40 دن مسلسل سماعت کے بعد 16 اکتوبرکو فیصلہ محفوظ کیا تھا بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آج فیصلہ سنا رہے ہیں، آئیندہ ہفتے سنایا جانے والا فیصلا آج سنایا جارہا ہے جب دوسری جانب پاکستان میں کرتارپور راہداری کا افتتاح کیا جارہا ہے۔


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کے مجھے تعجب ہوتا ہے کے جو واقع 1992 میں ہوتا ہے ، ہائی کورٹ کے فیصلے کو جب چیلنج کیا جاتا ہے تو مسلسل 40 دن کیس چلتا ہے اور 16 اکتوبرکو فیصلہ محفوظ کرلیا جاتا ہے پھر عین اس دن جو خوشیوں کا دن ہے


 جو آج پوری دنیا میں بابا گرونانک صاحب کی جنم دن کی خوشیوں کے تحوار ہیں ، آج قابلِ دید ہندستان اور پاکستان کی طرف ایک جزبہ ہے خیر سگالی کا اس دن یہ فیصلہ سنانہ بےحسی نہیں تو اور کیا ہے

Friday, November 8, 2019

شیخ رشید احمد کی پیشگوئی درست سابت ہوئی | Shaikh Rasheed

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرریلوے شیخ رشید کہتے ہیں کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا میاں نوازشریف بیرون ملک جائیں گے۔

خیرپور کے اساتذہ کا کراچی میں اساتذہ پر ہونے والے تشدد کے خلاف احتجاج


خيرپور /رپورٹ :اسلم میرانی کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے اساتذہ کے دہرنے پر ہونے والے بدترین تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف خیرپور میں بہی اساتذہ نے ہاتھوں میں پلی کارڈ لیکر شدید نعرے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ضرور پڑھیں : نمرتا کو ریپ کے بعد قتل کیا گیا، رپورٹ آگئی

 کرکہ سیاہ دن منایا. احتجاجی مظاہرے کے قیادت ضمیر احمد لانگاہ، غلام علی منگی، ارشد سیال، رونق علی رڈ کر رہی تہی، اساتذہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے  اساتذہ نے اپنی  جائز مطالبات ٹائیم اسکیل و دیگر مطالبات کے حاصلات کے لیے ڌرنا لگایا تہا مطالبات تو نہ مانے پر 50 سے زائد اساتذہ پر تشدد و تذلیل کر کہ گرفتار کیا گیا 



ہم ایسے واقعے کہ سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ہم اپنے پروفیسرس کے ساتھ ہیں اساتذہ نے مزید کہا کہ ہم اپنے حکوک کہ حاصلات کہ لئے مزید آگے بڑہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ جو حکومت اساتذہ کے تذليل کرے اس حکومت سے عام شہری کیا توقع رکھ سکتے ہیں اساتذہ نے مزید ک

ڈاکٹر نمرتا سے زیادتی ہوئی، آزادی مارچ کے شرکاء نے مطالبہ کردیا | Namrita medical report in Azadi March


 اسلام آباد : آزادی مارچ میں مولانا راشد محمود سومرو کا قرارداد کے ذریعے مطالبہ میڈیکل کی طالبہ نمرتا سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، وی سی کو ہٹاکر قتل میں جوابداروں سامنے لایا جائے۔ 

Thursday, November 7, 2019

نمرتہ کو ریپ کے بعد قتل کیا گیا، میڈیکل رپورٹ آگئی


لاڑکانہ: میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ ڈاکٹر نمرتا کو ریب کرنے کے بعد قتل کیا گیا، حتمی میڈیکل رپورٹ جاری

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری, پی ایس 86 ضمنی انتخابات


پی ایس 86 ضمنی انتخابات

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج ج آنے کا سلسلہ جاری، 52 پولنگ اسٹیشنش کے غیر سرکاری نتائج

پی ایس 86 ضمنی انتخابات, پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی امیدوار بیچ سخت مقابلا

پی ایس 86 ضمنی انتخابات
پولنگ کا وقت ختم تمام پولنگ اسٹیشنس کے دروازے بند کردیئے گئے ووٹوں کی گنتی جاری، پیپلز پارٹی کے صالح شاہ اور پی ٹی آئی امیدوار امداد لغاری کے بیچ سخت مقابلا یاد رہے کے پیپلز پارٹی کے ایم پی ای سید غلام شاہ جیلانی کی وفات پر پی ایس 86 کی سیٹ خالی ہوئی تھی


درندہ صفت شخص نے سکول جاتی بچی کو ہوس کا نشانہ بنادیا


حاصل پور(رپورٹر)گھر سے سکول جانیوالی سات سالہ بچی درندہ صفت شخص کی ہوس کا نشانہ بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق : یہ افسوسناک واقعہ حاصل پور میں پیش آیا ،نواحی علاقہ شام دین میں گھر سے سکول جانے والی 7 سالہ بچی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔ بچی کی حالت تشویشناک ہونے کیوجہ سےتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے  مطابق گھر سے سکول جانے والی بچی کو کھیتوں میں مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،متاثرہ بچی کا ہسپتال میں علاج جاری ہے،ڈی ایس پی سرکل و تھانہ قائم پور پولیس موقع پر پہنچ گی، پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش جاری ہے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لیے موٹر وے پولیس اجلاس


سکھر(پریس ریلیز) ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لئے مزید ٹھوس اقدامات کیے جائیں،موٹروے  یا ہائی وے پر عوام کی مدد کرنا موٹر وے پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، سیکٹر کمانڈر موٹر وے سکھر یونس خان


۔تفصیلات کے مطابق  ایس ایس پی  موٹر وے سکھر آفس میں  سیکٹر کمانڈر موٹر وے سکھر یونس خان کی سربراہی میں سکھر سیکٹر کے ڈی ایس پی اور ایڈمن افسران کے ساتھ آپریشنل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، 

ضرور پڑھیں : درندہ صفت انسان نے اسکول جاتی بچی کو حوص نشانہ بنادیا
 جس میں  سکھر سیکٹر کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،  جس میں آئی جی موٹر وے اے ڈی خواجہ اور ڈی آئی جی موٹر وے سندھ ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں خصوصاً آئل ٹینکر اور  مسافر بسوں کے حادثات  کی روکتھام کے لئے مزید ٹھوس اور  موثر اقدامات  کرنے کے لئے سکھر سیکٹر کے تمام ڈی ایس پیز کو  احکامات جاری کیے گئے، اس موقع پر  ڈی ایس پیز نے سیکٹر کمانڈر موٹر وے سکھر کو  حالیہ اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا، جن میں آئل ٹینکر اور مسافر بسوں کے ڈرائیوروں کو خصوصاً رات کے اوقات میں منہ دھلانے،ان کی فٹنس کو جانچنے سمیت ٹریفک قوانین کے بارے میں خصوصی بریفنگ دینا شامل  ہے۔ا س موقع پر  سیکٹر کمانڈر  موٹر وے سکھر نے تمام ڈی ایس پیز کو  موثر پیٹرولنگ اور مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مزید محنت  اور لگن سے ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت بھی کی گئی۔جبکہ تمام  موٹر وے افسران کو یہ ہدایت جاری کی گئی کہ نیشنل ہائی وے پر مسافروں کو کسی بھی قسم کی  مدد کی صورت میں فوری طور پر انہیں مدد فراہم کی جائے اور محکمے کا  نام مزید روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ 

Wednesday, November 6, 2019

مورو میں مہنگائی کا جن بے قابو انتظامیہ خاموش


مورو (رپورٹ : محمد امین) مورو میں مہنگاٸی کا جن بوتل سے نکل پڑا شہرے مہنگائی کے عذاب سے سخت پریشان
آلو پیاس اور دیگر سبزیوں سمیت کھانے پینے کی اشاعت کا ریٹ آسمان کو چھونے لگا
آٹا گئے چاول دال سمیت ساری اشاعت کا ریٹ آسمان پر


مہنگاٸی کی ستائے لوگوں کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار نے دعوے تو بہت کئے مگر ایک بھی پورا نہیں ہوا

دکانداروں نے اپنے من پسند ریٹ لگا رکہیں ہیں جو ہمیں دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں
مورو کی مارکیٹ کا جائزہ لیاجائے اور زیادہ ریٹ وصول کرنے والے دکانداروں پر ایکشن لیا جائے
مہنگائی کی ستاۓ ہوئے عوام نے حکومت وقت اور وزیراعظم پاکستان کو اپیل کرتے ہوئے کہا



Chamber Of Commerce United Business Meeting | Khairpur News



خیرپور (رپورٹ : محمد اسلم) چیمبر آف کامرس یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو جی پی )کا اہم اجلاس چیمبر آف کامرس کےدفتر خیرپو رمیں منعقد ہوا اجلاس میں پاکستان بھر کے تاجروں بیوپاریوں نے شرکت کی اجلاس میں ہونے والے 2020ء کے انتخابات کے متعلق چیمبر آف کامرس یونائٹیڈ بزنس گروپ کے ایجنڈا پر بحث مباحثا کیا گیا

اسلام آباد دھرنے کے شرکاء کو شدید مشکلات کا سامنا


*وفاقی دارالحکومت میں بارش کے باعث سردی پڑگئی جس کے نتیجے میں دھرنا شرکا کو مشکلات کا سامنا ہے۔*


مولانا کا وزیراعظم کے استعفے سےپیچھے ہٹنے کا اشارہ


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جی یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کے استعفے سےپیچھے ہٹنے کا اشارہ دے دیا۔انہوں نے دھاندلی کی تحقیقات کیلئےکمیشن بنانے کی حکومتی تجویزمستردکردی۔ کہتے ہیں وزیراعظم کے استعفےسے ہٹ کربھی بات ہوسکتی ہے لیکن کمیشن نہیں الیکشن چاہتے ہیں۔  چودھری پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ انشااللہ جلد کوئی حل نکل آئے گا۔
آزادی مارچ کے روح رواں مولانا فضل الرحمان شہر اقتدار میں آئے تو تھے وزیراعظم کا استعفیٰ لینے  مگر اب وہ شایدسمجھ گئے ہیں کہ شاید یہ معرکا اب سرہونے والانہیں۔اس لئے انہوں نے بھی لچک دکھانا شروع کردی ہے۔کہتے ہیں وزیراعظم کے استعفےسے ہٹ کربھی بات ہوسکتی ہے۔
جی یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان گزشتہ رات چودھری شجاعت اور چودھری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر خود پہنچےجہاں ملاقات میں دھرنا ختم کرنے سمیت اہم امورپر غور کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو میں مولانا کاکہنا تھا کہ مذاکرات سے انکار نہیں کیا لیکن انکے مطالبات کو سنجیدگی سے لیا جائے۔
مولانافضل الرحمان نے دھاندلی کی تحقیقات کیلئےکمیشن بنانے کی حکومتی تجویزمستردکرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ الیکشن کے مطالبے پر قائم ہیں۔  جتنی جلدی فیصلہ کروگے، اتناجلدی معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔احتساب کےنام پرانتقام کاڈرامہ مزیدنہیں چلےگا۔
اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کاکہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے ملک کی موجودہ صورتحال پربات چیت ہوئی ہے۔معاملات کوحل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انشااللہ جلد کوئی حل نکل آئے گا۔

Tuesday, November 5, 2019

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، کینگروز نے شاہینوں کو دبوچ لیا | Pak Vs Aus 2nd T20


کینبرا(اسپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو7وکٹوں سے ہراکرسیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ اسٹیواسمتھ کو80رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلنے پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔

مریم نوازکی رہائی آج کیوں نہ ہوسکی | Maryam Nawaz bail rejected


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نوازکی لیگل ٹیم تاخیرسےعدالت پہنچی، لیگل ٹیم کی نااہلی سےرہائی نہ مل سکی۔

اپوزیشن اتحاد میں دراڑ پڑ گئی | Opposition coalition collapses


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آل پارٹیز کانفرنس میں لاک ڈاؤن اور پارلیمنٹ سے استعفے پر تمام جماعتیں ایک پیج پر نہ آسکیں، پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نے مولانا سے وقت مانگ لیا۔

Monday, November 4, 2019

Khursheed Shah On Wheel Chair | خوشید شاہ کی ویل چیئر پر عدالت میں، شاہ صاحب کے دل کی تین شریانے بند ہیں۔وکیل



سکھر(رپورٹ جانی بھٹی ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں خورشید شاہ پر عائد کرپشن کیس کی سماعت نیب نے عدالت میں خورشید شاہ کی میڈیکل رپورٹ پیش کردی عدالت نے خورشید شاہ کو پیش کئے بغیر مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ، نیب کی جانب سے خورشید شاہ کی میڈیکل رپورٹ پر مزید ریمانڈ دینے کی استدعا ، خورشید شاہ کو پیش کئے بغیر ریمانڈ نہیں دے سکتا،جج ، قانون کے مطابق پولیس یا نیب کسٹڈی کے دوران ملزم کو بغیر پیش کئے ریمانڈ نہیں دیا جاسکتا۔جج

ملکی سیاسی صورتحال پر حامد میر کا چونکا دینے والا انکشاف | Hamid Mir's shocking revelation on the country's political situation


حامد میر نے کہا ہے کہ جو ریبر کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا اس نے ساری پارٹیوں کے ممبران نے کہا تھا کہ ہم اپنے لیڈران سے پوچھ کے بتائیں گے کہ مولانا کے دھرنے میں باقاعدگی سے شمولیت کرنی ہے یا نہیں، اس اجلاس میں جو تجویزیں تھی اس میں جیل بھرو تحریک، اسیمبلی کے استعفے اور لاک ڈاؤن، اس کے بعد اکرم درانی صاحب نے بتایا تھا کہ وہ اپنی لیڈران سے پوچھیں گے صلاح مشورہ کریں گے پھر بتائیں گے۔

اپنی بیوی کے سامنے یہ چار باتیں کبھی نہ کریں،پھر جو ہوگا اسکی زمیداری آپکی



حضرت علی ابن ابی طالب محمد مصطفیٰ ﷺ کے چچا بھائی اور داماد ہیں اس کے علاوہ  تمام اماموں کے سردار ہیں حضرت محمد (ص) نے اپنی ایک حدیث میں کہا کہ علی مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک اور حدیث میں ہے ، "میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے۔"


Camtasia Studio 8 Free Download Full Version


Camtasia studio is best effective software for video editing and for screen record this software is very   simple for use it is only software which can use any

Sunday, November 3, 2019

گھریلو ناچاقی پر شادی شدہ 2 خواتین نے خود کشی کرلی | Two Sister's Suicide


مٹھی (رپورٹ) سندھ کے علاقے مٹھی میں گھریلو ناچاقی پر شادی شدہ دو خواتین نے درخت سے پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، دونوں خواتین ایک ہی خاندان کے دو سگے بھائیوں کی بیویاں تھیں۔

موروکے قریب واٹر کورس ٹوٹ گیا کئی گھر زیر آب آگئے


مورو(رپورٹ : محمد امین ) کے قریب میونسپل کامیٹی اور پبلک ھیلتھ کی نااھلی کی وجھ سے گندے پانی کی لیٸے بنائے گٸے واٹر کورس پانی بھرنے سے ٹوٹ پڑے جس کے نتیجی میں آس پاس کی گاؤں زیرے آب آ گٸے



 وہاں موجود لوگوں کا کہنا تھا کے ہم نے مسلسل ٹاؤن چیٸرمین اور پبلک ھیلتھ والوں کو بتایا ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز نے بھے  وزٹ کی مگر کوٸی کڑ تیل نا نکلا احتجاج کرتے ہوئے انڈس ہاٸی وی بلاک کر دیا گیا اور ٹائر بھے نظر آتش کٸے گٸے احتجاج کی سربراہ ساون لغاری حاجی بھادر غلام حیدر سکندر ماچھی سلطان امداد مجید سولنگی کریم بخش اور دیگر افراد نے کہا کے ہمارے کھیتوں اور گھروں میں گندا پانی جمع ھوگیا ھے جس کے باٸس ہم اپنی بچے روڈ پر لے آٸیں ہیں انھون نے اعلا اداروں وزیراعلی سندہ اور وزیر بلدیات کو اپیل کے ہے کہ اس نااھل انتظاميہ کا نوٹس لیا جاۓ اور جلد سے جلد ہمارے نقصان کا اجرا دیکر ہمارے بی چینے دور کی جاۓ

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان "ماہا" بھارت میں تباہی مچانے کے بعد پاکستان کا رخ کرلیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بحیرہ عرب میں بننے والا سائیکلون سال کے چوتھے طوفان میں تبدیل ہوچکا ہے۔ طوفان " ماہا " مزید شدت اختیار کرنے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردِعمل


ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کے فوج کی سپورٹ جمہوری طور پر منتخب ہونے والی ہر حکمت کے ساتھ ہوتی ہےملکی استحکام  کسی کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،

Saturday, November 2, 2019

Unicode Solution Free Download Instal

Unicode solution Download Here

ان پیج میں یونیکوڈ اور یونیکوڈ سے ان پیج ٹیکسٹ کنورٹر۔ ان پیج ٹیکسٹ کو یونی کوڈ ٹیکسٹ میں تبدیل کرنے کے بعد ،

Pak Urdu Installer Download Free

پاک اردو انسٹالر ونڈوز سی ڈی کے بغیر خود بخود تمام اقدامات انجام دیتا ہے،

جنوبی افریقہ نے رگبی ورلڈ کپ 2019 کا ٹائٹل جیت لیا


یوکوہاما(مانیٹرنگ ڈیسک)رگبی ورلڈ کپ 2019 کے فیصلہ کن معرکے میں جنوبی آفریقہ نے انگلینڈ کو 30-12 سے شکست

دنیا کی سب سے بڑی عمر والی کرکٹر 108 برس کی ہوگئیں


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیائے کرکٹ کی سب سے بڑی عمر والی خاتون کرکٹر 108 برس کی ہوگئیں، انگلینڈ کی سابق کھلاڑی آئلین ایش نے 7 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی نمائندگی کی

سکھر کے نوجوان نے تیز ترین مفت موبائل انٹرنیٹ کا ذریعہ نکال دیا | Free Interner Tricks 2020


سکھر کے نوجوان سلمان منگی نے مفت موبائل انٹرنیٹ حاصل کرنے کا طریقہ نکال لیا جتنا چاہے انٹرنیٹ حاصل کریں۔



تفصیلات کے مطابق : سکھر کے علاقے شالیمار کے مکین سلمان منگی نے اپنے دوستوں وقار بھٹو کے ساتھ مفت موبائل انٹرنیٹ حاصل کرنے کا طریقہ نکال لیا ہے انکا کہنا تھا کہ یہ کام آپ ایک ایڈز چلانے والی ویب سائٹ کی طرح کر سکتے ہیں 

جتنے کلک آپ کریں گے اتنے GB فری انٹرنیٹ حاصل کرسکتے ہیں ۔ انکا کہنا ہے ایسے کرنے کے لیئے آپ پہلے ایک ایپ ہائے وہ پی این انسٹال کرنی ہے پھر ایک اور ایپ ملٹی پرو ڈاؤنلوڈ کرنی ہے ۔ نوجوان نے خود فری انٹرنیٹ چلایا ہے


 اسکے ساتھ دوسروں کے لئے گروپ بھی بنایا ہے ۔ اگر آپکو طریقہ سمجھ نہیں آیا تو کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے سے آگاہ کریں تاکہ میں ویڈیو ٹیوٹوریلز میں آپکو سمجھا سکوں

شہریوں نے پی ٹی آئی رہنما شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ کو دھکے دیکر مسجد سے نکال دیا


کراچی : پی ٹی آئی رہنما شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ کو تبلیغی جماعت والوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنہ مہنگا پڑ گیا شہریوں نے مسجد سے دھکے دے کر نکال دیا

Friday, November 1, 2019

مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو مستعفی ہونے کے لیئے دو دن کا ٹائم دے دیا، کارکنان کے ڈی چوک کی طرف روانگی

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) اپوزیشن جماعتوں کا آزادی مارچ ، مولانا فضل الرحمان کا حکومت کو مزید مہلت نہ دینے کا فیصلہ، کہتے ہیں عظیم الشان اجتماع نے واضح کردیا کہ حکومت عوام کا حق ہے، ہم ملک میں عدل اور انصاف پر مبنی نظام چاہتے ہیں

ٹک ٹوک اسٹار حریم شاہ نے قانون کی دھجیاں اڑادیں ویڈیو وائرل


ٹک ٹوک اسٹار حریم شاہ کی قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔


شاہ عبد الطیف یونیورسٹی کے طلبہ کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج


خیرپور(رپورٹ : اسلم میرانی) شاہ عبداللطيف  یونیورسٹی کے سیکڑوں طلباء کا یونیورسٹی سے لیکر پریس کلب تک مارچ یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی

فردوس عاشق اعوان نے معافی مانگ لی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ لی۔


عوام پر پٹرول بم گرادیاگیا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا

وزارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے اور56 پیسے کمی،  مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی2 روپے39 پیسے فی لٹر کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے اور  پٹرول کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔